Saturday, December 6, 2025
ہومJharkhandصرف 50 روپے کیلئے عناءالانصاری کی جان لی گئی، قاتل گرفتار

صرف 50 روپے کیلئے عناءالانصاری کی جان لی گئی، قاتل گرفتار

جدید بھارت نیوز سروس
گریڈیہ،2؍ستمبر : 30 سالہ عناءالانصاری کا بینگ آباد تھانہ علاقہ میں منڈرا ڈیہہ مسجد کے قریب قتل کر دیا گیا۔ قتل کی وجہ صرف 50 روپے کا قرض تھا۔ اس واردات میں ملوث اہم ملزم محمد مقصود کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ یہی نہیں، جس چاقو سے قتل کیا گیا، جس کپڑے کو پہنچ کر عناءالانصاری کی جان لی گئی ، وہ چاقو اور کپڑے بھی برآمد کر لیے گئے ہیں۔ یہ جانکاری صدر سب ڈویژنل پولیس آفیسر جیتواہن اوراون نے دی۔ایس ڈی پی او نے بتایا کہ یہ واقعہ اتوار کی رات کو انجام دیا گیا۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی تھانہ انچارج جتیندر کمار سنگھ موقع پر پہنچ گئے اور تحقیقات شروع کردی۔ اس دوران ایس پی ڈاکٹر بمل کمار نے ایک ٹیم تشکیل دی۔ ایس ڈی پی او صدر کے ساتھ بنگال آباد زون انسپکٹر ممتا کماری، پولیس اسٹیشن انچارج جتیندر کمار سنگھ، سب انسپکٹر وجے منڈل، رویندر کمار سنگھ، وبھوتی دیو، اسسٹنٹ سب انسپکٹر بدھیشور سردار، حوالدار پرمود داس اور کانسٹیبل اجیت کمار کو شامل کرکے چھاپہ ماری شروع کی گئی۔جب تفتیش کار سہ پولیس اسٹیشن انچارج جتیندر کمار سنگھ نے تفتیش کی تو یہ بات واضح ہوگئی کہ متوفی اور حملہ آور کے درمیان پیسوں کے لین دین کو لے کر جھگڑا ہوا تھا۔ جھگڑا صرف 200 روپے کا تھا، مقتول نے حملہ آور مقصود سے 200 روپے لیے تھے، جس میں سے 150 روپے واپس کر دیے گئے۔ جبکہ 50 روپے باقی تھے۔ ان 50 روپے کو لے کر لڑائی ہوئی جس کے بعد مقصود نے قتل کا ارتکاب کیا۔ایس ڈی پی او نے کہا کہ اس معاملے میں کچھ اور لوگوں کو بھی ملزم بنایا گیا ہے، جن سے تفتیش جاری ہے۔ اس کیس میں جو بھی قصوروار ہے اسے گرفتار کرکے کارروائی کی جائے گی۔ واضح ہو کہ اتوار کی رات پرانے گھر میں کھانا کھانے کے بعد عناءالانصاری پر اس وقت حملہ کیا گیا جب وہ اپنی بیوی کے ساتھ نئے گھر واپس جا رہے تھے۔ اسے چاقو کے وار سے قتل کیا گیا۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات