Saturday, December 6, 2025
ہومWest Bengalآسنسول قاضی نذرل یونیورسٹی کی طالبہ کی سڑک حادثے میں موت

آسنسول قاضی نذرل یونیورسٹی کی طالبہ کی سڑک حادثے میں موت

آسنسول :مغربی بنگال کے آسنسول شمالی تھانہ کے تحت کلہ موڑ نیشنل ہائی وے پر تیز رتار لاری کی زد میں آکر قاضی نذر یونیورسٹی کے بنگلہ ڈپارٹمنٹ کے چوتھے سمسٹر کی طالبہ روما تیواری شدید زخمی ہو کر لہولہان ہوگئی ، جس کے بعد مقامی لوگوں نے فوری طور پر روما کو آسنسول ڈسٹرکٹ اسپتال پہنچایا، جہاں ڈاکٹروں نے روما کو مردہ قرار دے دیا۔بتایا جا رہا ہے کہ روما بارابانی تھانہ کے تحت دوموہانی مدن توڑ شیوا مندر علاقہ کی رہنے والی تھی۔ کلہ موڑ پر پیش آنے والے اس المناک حادثے کے بعد روما کے خاندان میں سوگ کی فضا ہے۔ قاضی نذرل یونیورسٹی کے طلبہ میں ہی نہیں بلکہ قاضی نذر یونیورسٹی کے اساتذہ میں بھی غم کی فضا ہے۔کلہ موڑ پر پیش آنے والا یہ سڑک حادثہ کوئی نئی بات نہیں، اس موڑ پر اکثر سڑک حادثات ہوتے رہتے ہیں اور لوگ جان کی بازی ہارتے رہتے ہیں، جس کی واحد وجہ کلہ موڑ کی قومی شاہراہ پر گاڑیوں کی بے قابو رفتار ہے، لوگ لاپرواہی سے گاڑیاں چلاتے ہیں اور لوگ ان گاڑیوں کی زد میں آ کر جان سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں، ایسے میں ٹریفک پولیس مسلسل روڈ ایکسیڈنٹ کو روکنے کے لیے مہم چلا رہی ہے، جس کے باوجود ٹریفک پولیس مسلسل مہم چلا رہی ہے۔ اب تک حادثات پر قابو نہیں پایا جا سکا۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات