لکھنؤ:یکم ستمبر(یواین آئی) کانگریس ایم پی راہل گاندھی کے ذریعہ ووٹ چوری کا الزام لگائے جانے کے بعد اپوزیشن لگاتار حملہ آور ہے۔ اس درمیان سماج وادی پارٹی(ایس پی) کے قومی صدر اکھلیش یادو نے ایک بار پھر الیکشن کمیشن کو ہدف تنقید بنایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اے آئی سے گھپلہ پکڑنے والا جگاڑ آیوگ 18 ہزار حلف ناموں پر خاموش کیوں ہے۔پیر کو اپنے سوشل میڈیا ہینڈل ایکس پر پوسٹ کارٹے ہوئے یادو نے کہا’جب جگاڑ آیوگ اے آئی سے سوار کروڑ کا اپنا گھپلہ پکڑ سکتا ہے تو پھر ہمارے ذریعہ دئیے گئے 18ہزار حلف ناموں میں سے صرف 14 حلف ںاموں کا جواب دینے کے بعد بقیہ 17986حلف ناموں کا کیوں نہیں۔ایک اور پوسٹ کرتے ہوئے اکھلیش یادو نے کہا’ بی جے پی نے جب سے یونیورسٹیز کا’سنگی۔ساتھی کرن‘ کیا ہے۔ تب سے یونیورسٹی انتظامیہ کی امتیازی وجانبدارانہ سیاست کا طلبہ کی پڑھائی اور ان کی زندگی پر منفی اثر پڑا ہے۔ بی جےپی جائے تو تعلیم آئے۔



