Saturday, December 6, 2025
ہومSportsایشیا کپ: ہندوستان نے جاپان کو 2-3سے شکست دے کر سیمی فائنل...

ایشیا کپ: ہندوستان نے جاپان کو 2-3سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنائی

راجگیر (بہار) 31 اگست (یو این آئی) ہندوستانی مرد ہاکی ٹیم نے اتوار کو ایشیا کپ 2025 کے گروپ اے کے دوسرے میچ میں جاپان کو 3-2 سے شکست دی۔ ہندوستان کی یہ مسلسل دوسری جیت ہے اور دو میچوں میں چھ پوائنٹس کے ساتھ وہ پول اے میں سرفہرست ہے۔ اس جیت کے ساتھ ہی اس نے ٹورنامنٹ کے سپر 4 مرحلے میں اپنی جگہ پکی کر لی ہے۔ آج یہاں اسپورٹس یونیورسٹی ہاکی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں مردوں کی ہاکی رینکنگ میں ساتویں نمبر پر موجود ہندوستان کے لیے مندیپ سنگھ (چوتھے منٹ میں)، ہرمن پریت سنگھ (5ویں اور 46ویں منٹ میں) نے گول داغے۔اس کے ساتھ ہی 18ویں نمبر پر موجود جاپان کے لیے کوابے کوسی نے دو گول (38ویں اور 59ویں منٹ) کئے۔ہندوستان نے میچ کا آغاز شاندار اور وہ پورے عرصے حاوی رہا۔ ہندوستان نے پہلے کوارٹر میں دو گول کئے۔ میچ کے چوتھے منٹ میں مندیپ سنگھ نے فیلڈ گول کر کے ٹیم کو برتری دلا دی۔ اس کے بعد میزبان ٹیم نے لگاتار پنالٹی کارنر حاصل کیے۔ کپتان ہرمن پریت سنگھ نے موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے پی سی کو ڈریگ فلک کے ذریعے گول میں بدل دیا اور ہندوستان کی برتری کو دگنا کردیا۔ اسی دوران جاپان کو پنالٹی کارنر بھی ملا، لیکن وہ گول کرنے میں کامیاب نہ ہوسکی۔ دوسرا کوارٹر بغیر کسی گول کے برابر رہا۔ دونوں ٹیموں نے گول کرنے کے مواقع پیدا کیے تاہم گول کرنے میں کامیاب نہ ہوسکیں۔ جاپان نے لگاتار تین پنالٹی کارنر حاصل کیے تھے۔ پہلے ہاف کے اختتام تک ہندوستان نے اپنی 2-0 کی برتری برقرار رکھی۔تیسرے کوارٹر میں جاپان ایک گول کے ساتھ میچ میں واپس آیا۔ جاپان کی جانب سے کوابے کوسی نے 38ویں منٹ میں فیلڈ گول کرکے اسکور 2-1 کردیا۔ اس کوارٹر میں ہندوستان نے حملے جاری رکھے اور آخری لمحات میں اسے پنالٹی کارنر ملا۔ جسے ہرمن پریت سنگھ نے اپنی شاندار ڈریگ فلک سے گول میں بدل دیا۔ چوتھے کوارٹر میں ہندوستان نے اپنا دفاع مضبوط رکھا۔ جاپان نے مسلسل مواقع پیدا کیے اور میچ ختم ہونے سے قبل کوابے نے پنالٹی کارنر کو گول میں تبدیل کر دیا۔ لیکن وہ میچ نہ جیت سکے۔ہندوستانی ہاکی ٹیم اپنا اگلا میچ ستمبر کو قازقستان کے خلاف کھیلے گی۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات