National

ملک آج بھارت رتن ڈاکٹر بی-آر-امبیڈکر کو اُن کے 68ویں مہا پری نروان دِوَس کے موقع پر خراجِ عقیدت پیش کر رہا ہے

174views

ملک آج بھارت رتن ڈاکٹر بی آر امبیڈکرکو اُن کے 68ویں مہاپری نروان دیوس کے موقع پر خراج عقیدت پیش کررہا ہے۔ صدر جمہوریہدروپدی مرمو نے نئی دلی میں پارلیمنٹ ہاؤس کمپلیکس میں بابا صاحب امبیڈکر کوگلہائے عقیدت نذرکئے۔ نائب صدر جگدیپ دھنکھڑ، وزیر اعظم نریندر مودی، لوک سبھا اسپیکراوم برلا، راجیہ سبھا کے نائب صدر نشیں ہری ونش، سابق صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند،پارلیمانی امور کے وزیر پرہلاد جوشی کے علاوہ مختلف سرکردہ شخصیات نے ڈاکٹر امبیڈکرکو خراج عقیدت پیش کیا۔سوشل میڈیا کی ایک پوسٹ میں وزیر اعظم نے کہا کہ ڈاکٹر امبیڈکربھارتی آئین کے معمار ہونے کے ساتھ ساتھ سماجی ہم آہنگی کے ایک عظیم علمبردار تھے،جنہوں نے اپنی پوری زندگی پسماندہ اور محروم لوگوں کی فلاح وبہبود کیلئے وقف کردی۔اطلاعات ونشریات کے وزیر انوراگ سنگھ ٹھاکر نے کہا کہ بابا صاحب نے ہمیں ایک ترقیپسند اور سب کی شمولیت والا آئین دیا، جس کے تحت سماج کے ہر طبقے کے حقوق کا تحفظممکن ہوپایا ہے۔سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت نے کہا ہے کہ ڈاکٹر امبیڈکرنے بھارتی آئین کو مرتب کرنے اور خاص طور سے درج فہرست ذات وقبائل، دیگر پسماندہطبقات اور خواتین کی فلاح وبہبود کی خاطر نمایاں رول ادا کیا۔ اس نے کہا کہ اُن کےنظریات آنے والی نسلوں کو تحریک دیتے رہیں گے۔

Follow us on Google News
Jadeed Bharat
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.