Saturday, December 6, 2025
ہومNationalبھارت اور چین سرحدی معاملے پر دو گروپ بنائیں گے: چینی سفیر

بھارت اور چین سرحدی معاملے پر دو گروپ بنائیں گے: چینی سفیر

نئی دہلی۔ 22؍ اگست( ایم این این):ہندوستان میں چین کے سفیر سو فیہانگ نے کہا کہ چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے اپنے حالیہ دورہ ہندوستان کے دوران این ایس اے اجیت ڈو بھال کے ساتھ اہم بات چیت کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ دونوں ممالک سرحدی مسئلے سے نمٹنے کے لیے دو گروپ قائم کریں گے۔چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے اپنے دورہ ہند میں، 19 اگست کو قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈو بھال کے ساتھ ہندوستان اور چین کے درمیان سرحدی سوال پر خصوصی نمائندوں کے 24ویں دور کی بات چیت کی شریک صدارت کی اور ایک دن پہلے وزیر خارجہ ایس جے شنکر کے ساتھ دو طرفہ بات چیت کی۔انہوں نے کہا کہ ایک گروپ مناسب شعبوں میں سرحدی حد بندی کے لیے ہوگا، اور دوسرا گروپ سرحدی علاقوں کے مناسب انتظام پر توجہ دے گا۔ انہوںنے اس بات پر زور دیا کہ ہندوستان اور چین کو سرحدی مسئلہ کو اپنے مجموعی دو طرفہ تعلقات کی وضاحت نہیں کرنے دینا چاہئے۔ انہوں نے نامہ نگاروں کو بتایا، “ہمارے دونوں جانب سے سرحدی معاملے پر دو گروپ قائم کیے جائیں گے۔ ایک گروپ سرحدی حدود کو مناسب سیکٹرز میں تقسیم کرنے کے لیے ہو گا۔ دوسرا گروپ سرحدی علاقوں کے مناسب انتظام پر توجہ دے گا… ہمیں سرحدی مسئلے کو اپنے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کے طور پر بیان نہیں کرنا چاہیے۔ سرحدی مسئلہ ایک طرف ہے، اور دوسری طرف ہندوستان اور چین کے درمیان تعاون ہے۔چین کے وزیر خارجہ وانگ یی نے 31 اگست سے 1 ستمبر تک تیانجن میں ہونے والی ایس سی او سمٹ کے لیے صدر شی جن پنگ کی طرف سے وزیر اعظم مودی کو ایک پیغام اور دعوت نامہ پہنچایا۔ وزیر اعظم نے اس دعوت کو قبول کر لیا ہے۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات