Saturday, December 6, 2025
ہومJharkhandسمڈیگا پولیس کی منشیات کے خلاف بڑی کامیابی، 12 کلو گانجے کے...

سمڈیگا پولیس کی منشیات کے خلاف بڑی کامیابی، 12 کلو گانجے کے ساتھ 2 اسمگلر گرفتار

جدید بھارت نیوز سروس
سمڈیگا ،22؍اگست: سمڈیگا کے ایس پی ایم ارشی نے خفیہ اطلاع کی بنیاد پر ایک بڑی کامیابی حاصل کی ہے۔ سمڈیگا پولیس کو غیر قانونی گانجہ اسمگلنگ کے خلاف یہ کامیابی ملی ہے۔ ایس پی ایم ارشی نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ انہیں خفیہ اطلاع ملی تھی کہ اڈیشہ سے ایک مسافر بس غیر قانونی گانجہ لے کر بہار جا رہی ہے۔موصولہ اطلاع کی بنیاد پر ایس پی سمڈیگا نے ایس ڈی پی او سمڈیگا کی قیادت میں ایک ٹیم تشکیل دی تھی۔ پولیس ٹیم نے اوڈیشہ سے سمڈیگا آنے والی ایک مسافر بس کو بانسجور کے کھمن ٹانڑ انٹر اسٹیٹ چیک پوسٹ کے قریب پکڑا۔ جہاں سے پولیس نے دو اسمگلروں کو 12 کلو 300 گرام گانجہ سمیت گرفتار کر لیا۔ گرفتار اسمگلر لال بابو اور امیت کمار بہار کے رہنے والے ہیں۔پولیس نے دونوں کو جیل بھیج دیا ہے۔ ایس پی نے کہا کہ منشیات کے خلاف ایسی کارروائی سے کم از کم 10 گھروں کی نوجوان نسل کو بچایا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پولیس منشیات اور دیگر غیر قانونی سامان کی غیر قانونی اسمگلنگ کے خلاف مسلسل کارروائی کر رہی ہے۔ اور سمڈیگا کے ذریعے کسی بھی صورت میں غیر قانونی اسمگلنگ کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات