Saturday, December 6, 2025
ہومSportsڈائمنڈ لیگ فائنل میںحصہ لیںگے نیرج

ڈائمنڈ لیگ فائنل میںحصہ لیںگے نیرج

15 پوائنٹ کے ساتھ کوالیفائی کیا؛27-28 اگست کو زیورخ میں مقابلہ

نئی دہلی، 17 اگست (یو این آئی) دفاعی عالمی چیمپئن نیرج چوپڑا نے سیلسیا مرحلے کے بعد جاری کردہ تازہ ترین اسٹینڈنگ کے مطابق سوئٹزرلینڈ کے زیورخ میں ہونے والے ڈائمنڈ لیگ 2025 کے فائنل میں مردوں کے جیولن تھرو ایونٹ کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے دو بار کے اولمپک تمغہ جیتنے والے نیرج چوپڑا نے سیلسیا ڈائمنڈ لیگ میں حصہ نہیں لیا تھا لیکن اس سال ڈائمنڈ لیگ کے دو میچوں میں 15 پوائنٹس کے ساتھ وہ پہلے ہی سوئٹزرلینڈ میں 27 اور 28 اگست کو ہونے والے گرینڈ فائنل کے لیے کوالیفائی کر چکے ہیں۔ ڈائمنڈ لیگ کے چمپئن کا فیصلہ کرنے کے لیے مردوں کا جیولن تھرو ایونٹ 28 اگست کو ہوگا۔اس سیزن میں اپنے دو ڈائمنڈ لیگ ایونٹس میں 27 سالہ ہندوستانی کھلاڑی نے پیرس کا مرحلہ 16.88 میٹر کے تھرو کے ساتھ جیتا تھا جبکہ دوحہ میں اس نے 23.90میٹر کا قومی ریکارڈ توڑ کر طلائی تمغہ جیتا تھا۔چوپڑا اور ویبر 15-15 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں، جبکہ ترنداد اور ٹوباگو کے کیشورن والکوٹ تین مقابلوں میں 17 پوائنٹس کے ساتھ اسٹینڈنگ میں سرفہرست ہیں۔ 2012 کے لندن اولمپک چیمپیئن والکوٹ نے سیلسیا میں 54.82میٹر کے ساتھ دوسرا مقام حاصل کیا۔ دو بار کے عالمی چیمپیئن اینڈرسن پیٹرز اور برازیل کے لوئیز ماریسیو ڈا سلوا کے بھی زیورخ میں ہونے والے گرینڈ فائنل میں جگہ بنانے کی امید ہے۔نیرج چوپڑا نے ابھی تک زیورخ ڈائمنڈ لیگ فائنل میں اپنی شرکت کی تصدیق نہیں کی ہے۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات