Saturday, December 6, 2025
ہومJharkhandگورنر سنتوش گنگوار نے رامداس سورین کی عیادت کی

گورنر سنتوش گنگوار نے رامداس سورین کی عیادت کی

جدید بھارت نیوز سروس
نئی دہلی، 8 اگست:۔ جھارکھنڈ حکومت میں تعلیم کے وزیر رامداس سورین کی حالت تشویشناک بنی ہوئی ہے۔ جھارکھنڈ کے گورنر سنتوش کمار گنگوار نے دہلی کے اپولو ہسپتال جا کر جھارکھنڈ کے اسکولی تعلیم و خواندگی کے وزیر رامداس سورین کی صحت کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔ گورنر نے اسپتال میں موجود ڈاکٹروں اور اسپتال انتظامیہ سے ان کے علاج کی پیش رفت اور موجودہ صحت کی حالت پر تفصیل سے گفتگو کی۔ اس موقع پر گورنر نے رامداس سورین کے اہل خانہ سے ملاقات کی اور ان کی جلد مکمل صحتیابی کے لیے دعا بھی کی۔
رامداس سورین برین ڈیڈ ہو چکے ہیں: ڈاکٹر عرفان
اس سلسلے میں ریاست کے وزیر صحت، عرفان انصاری نے بتایا کہ رامداس سورین کا دماغ کام کرنا بند کر چکا ہے (برین ڈیڈ ہو چکے ہیں) تاہم ان کے دیگر جسمانی اعضا ابھی فعال ہیں۔وزیر صحت نے مزید کہا کہ نئی دہلی کے اپولو اسپتال میں دماغ کے سینئر ماہرین ان کا علاج کر رہے ہیں، اور ان سے مسلسل رابطے میں ہیں۔ انصاری کے مطابق مریض کی رپورٹس امریکہ بھیجی گئی ہیں، جہاں سے اتوار کو مشورے موصول ہونے کی توقع ہے، جس کی بنیاد پر علاج کو مزید بہتر کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ حکومت اپنی طرف سے ہر ممکن اور بہترین طبی سہولیات فراہم کر رہی ہے۔ اگرچہ صورتِ حال سنگین ہے، لیکن اب بھی امید ہے کہ وہ صحتیاب ہو سکتے ہیں۔ وزیر صحت نے عوام سے اپیل کی کہ رامداس سورین کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کریں۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات