وائی ایم ایس اے کانٹا ٹولی رانچی میں 9 اگست کو انتخاب
جدید بھارت نیوز سروس
رانچی، 7 ؍ اگست: جمعیۃ القریش چوراسی پنچایت جھارکھنڈ کی الیکشن کمیٹی کی میٹنگ مقامی قریشی محلہ کانٹا ٹولی رانچی میں ہیڈ آفس میں کنوینر غلام جاوید کی صدارت میں منعقد ہوئی، جس میں چوراسی الیکشن کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا، تیاریاں تقریباً مکمل ہوچکی ہیں۔ جھارکھنڈ کے تقریباً تمام اضلاع سے قریشی برادری کے لوگ چوراسی پنچایت میں ووٹ ڈالنے کے لیے موجود ہوں گے۔ وائی ایم سی اے کانٹا ٹولی رانچی میں صبح 9:00 بجے سے سہ پہر 3:00 بجے تک ووٹنگ ہوگی اور شام 4:00 بجے تک گنتی ہوگی اور نتیجہ کا اعلان کیا جائے گا۔ صرف وہی ووٹ ڈال سکیں گے جن کے نام ووٹر لسٹ میں ہوں گے۔ الیکشن میں 10 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں اور میدان میں ہیں۔ نتائج کے بعد ہی وائی ایم سی اے کیمپس میں سرٹیفکیٹ اور حلف برداری کی تقریب منعقد کی جائے گی۔ الیکشن کمیٹی کےرکن میں خاص طور پر ارشد قریشی ،عادل قریشی، ممتاز قریشی،فیضان قریشی، کیفی قریشی، غلام تاثیر قریشی،شبیر قریشی،ارشد قریشی، محمد جاوید قریشی، محمد واحد قریشی، محمد منہاج قریشی، محمد آصف قریشی، شاہنواز قریشی، سکندر اور محمد عمران قریشی بھی موجود تھے۔



