Saturday, December 6, 2025
ہومSportsہائجیا وینچرز نے ثانیہ مرزا کو بنایا برانڈ ایمبیسیڈر

ہائجیا وینچرز نے ثانیہ مرزا کو بنایا برانڈ ایمبیسیڈر

نئی دہلی، 06 اگست (یواین آئی) گورو اگروال کی کینیڈا میں قائم سرمایہ کاری فرم ہائجیا وینچرز نے ٹینس پریمیئر لیگ (ٹی پی ایل) کے ساتویں سیزن سے پہلے “گروگرام گرینڈ سلیمرز” ٹیم خریدنے کے ساتھ ہی اسٹار کھلاڑی ثانیہ مرزا کو ٹیم کا برانڈ ایمبیسیڈر مقرر کیا ہے ٹی پی ایل ہندوستان کی چوتھی ایسی کھیلوں کی لیگ بن گئی ہے جو مسلسل ساتویں سیزن تک پہنچی ہے۔ اس کے تیز رفتار اور ناظرین کو پسند آنے والے فارمیٹ کی وجہ سے یہ لیگ مسلسل سرمایہ کاروں اور ناظرین کو اپنی طرف کھینچ رہی ہے۔گورو اگروال نے کہا:”میرا ذاتی تعلق کھیلوں، خاص طور پر ٹینس سے ہے۔ ایک والد کی حیثیت سے بھی میں نوجوان ٹینس کھلاڑیوں کی بھی حمایت کرنا چاہتا ہوں۔ یہ سرمایہ کاری کھیل اور فرنچائز مینجمنٹ میں ہمارے قدم کو مزید مستحکم کرتی ہے۔”ثانیہ مرزا نے کہا:”میں ایسی ٹیم سے جڑ کر خوش ہوں جو صلاحیت اور جدت طرازی دونوں کو اہمیت دیتی ہے۔ گورو کا وژن ہندوستان کی ٹینس کے لیے درکار طویل مدتی سرمایہ کاری کی نمائندگی کو ظاہرکرتا ہے۔”

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات