Saturday, December 6, 2025
ہومJharkhandجھارکھنڈ کی آتما شیبو سورین کو بھارت رتن دیاجائے : عرفان انصاری

جھارکھنڈ کی آتما شیبو سورین کو بھارت رتن دیاجائے : عرفان انصاری

رانچی، 05 اگست (یواین آئی)جھارکھنڈ حکومت کے صحت، خوراک کی فراہمی اور ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے وزیر عرفان انصاری نے آج حکومت ہند سے درخواست کی ہے کہ جھارکھنڈ تحریک کے عظیم ہیرو دیشوم گرو شیبو سورین کو ”بھارت رتن“ سے سرفراز کیا جائے۔ ڈاکٹر انصاری نے کہا کہ شیبو سورین صرف ایک سیاست دان نہیں، بلکہ ایک جہدکار، عوامی لیڈر اور کروڑوں قبائلیوں کے حقوق کی آواز رہے ہیں۔ ان کی زندگی پانی، جنگل اور زمین کی لڑائی کے لیے وقف رہی ہے۔ انہوں نے قبائلی سماج کو منظم کیا اور ان کے حقوق کا تحفظ کیا اور ریاست جھارکھنڈ کی تشکیل میں فیصلہ کن کردار ادا کیا۔ مسٹر سورین کے تعاون پر روشنی ڈالتے ہوئے ڈاکٹر انصاری نے کہا کہ جھارکھنڈ تحریک کے ستون گروجی نے برسوں تک جدوجہد کی اور جھارکھنڈ ریاست کے مطالبے کو ملک گیر مسئلہ بنایا اور ایک علیحدہ ریاست کی بنیاد رکھی۔ انہوں نے وسائل پر قبائلیوں کے حقوق کے لیے جدوجہد کی اورپانی۔ جنگل۔ زمین کے تحفظ کو اپنی زندگی کا مشن بنایا۔ جھارکھنڈ مکتی مورچہ کے بانی کے طور پر انہوں نے سماجی انصاف، مساوات اور عزت نفس کی سیاست کو سمت دی۔ ڈاکٹر انصاری نے کہا کہ بھارت رتن صرف ایک اعزاز نہیں بلکہ یہ اس وراثت کا اندازہ ہے جس نے ملک کے ایک بڑے حصے کو اس کی شناخت اور حقوق دلائے۔ دیشوم گرو کی زندگی اور جدوجہد آنے والی نسلوں کے لیے ایک تحریک ہے، اور ان کی عزت پورے جھارکھنڈ کی عزت سے جڑی ہوئی ہے۔ شیبو سورین (گروجی) کو بھارت رتن دینا نہ صرف جھارکھنڈ بلکہ پورے ملک کے قبائلی سماج کو حقیقی خراج تحسین ہوگا۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات