لاہور: ٹیسٹ کرکٹر امام الحق اور فہیم اشرف کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہوگیا۔
امام الحق کی شادی ناروے میں مقیم انمول محمود سے لاہور میں ہورہی ہے جبکہ فہیم اشرف کی بارات نارروال جائے گی۔ فہیم اشرف کی مہندی پر ان کے آبائی شہر پھول نگر میں محفل سجی۔ اس موقع پر کرکٹر کے اہلخانہ اور ان کے دوستوں کی بڑی تعداد اس خوشی میں شریک ہوئی۔
دوسری جانب لاہور کے نجی فارم ہاؤس پر امام الحق نے مہندی اور قوالی نائٹ کا اہتمام کیا۔ قومی ٹیم کے کیمپ کا حصہ سابق کپتان بابر اعظم، سرفراز احمد، عثمان قادر اسلام آباد سے خصوصی طور پر قوالی نائٹ میں شرکت کیلئے آئے۔


قومی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر وہاب ریاض کے ساتھ سابق کپتان انضمام الحق اور کامران اکمل بھی قوالی نائٹ کا حصہ بنے۔ امام الحق کا نکاح 25 نومبر اور دعوت ولیمہ 26 نومبر کو طے ہے۔









Users Today : 172
Users Yesterday : 257
Users Last 7 days : 1540
Users Last 30 days : 2087
Users This Month : 2073
Users This Year : 2087
Total Users : 4563630