Saturday, December 6, 2025
ہومInternationalکینیڈا بھی فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے پر تیار

کینیڈا بھی فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے پر تیار

فلسطین کو تسلیم کرنے سے متعلق کینیڈا کے اعلان پر امریکہ اور اسرائیل کے پیٹ میں مرو ڑ

کینیڈا، برطانیہ اور فرانس کے بعد ایک اور یورپی ملک کا فلسطین کو تسلیم کرنے کا اعلان

اوٹاوا، 31 جولائی (یو این آئی) فرانس اور برطانیہ کے بعد کینیڈا بھی فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے پر مشروط طور پر رضامند ہوگیا۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کینیڈا کے وزیرِاعظم مارک کارنی نے اعلان کیا ہے کہ کینیڈا ستمبر میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔رپورٹس کے مطابق یہ ایک نمایاں پالیسی تبدیلی ہے، جسے کینیڈا کے وزیر اعظم نے دو ریاستی حل کے لیے ضروری قرار دیا۔کینیڈین وزیر اعظم نے وضاحت کی کہ کینیڈا کو امید تھی کہ دو ریاستی حل باہمی مذاکرات کے ذریعے حاصل کیا جا سکتا ہے، لیکن اب یہ طریقہ کار قابلِ عمل نہیں رہا۔مارک کارنی کا کہنا تھا کہ فلسطینی صدر محمود عباس سے فون پر بات ہوئی، کینیڈا کا ارادہ ہے کہ وہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 80ویں اجلاس میں فلسطین کو ریاست کے طور پر تسلیم کرے۔اُنہوں نے کہا کہ کینیڈا کا ارادہ فلسطینی اتھارٹی کے انتہائی ضروری اصلاحات کے عزم پر مبنی ہے، فلسطینی اتھارٹی طرز حکومت میں اصلاحات کے لیے پرعزم ہے۔مارک کارنی نے کہا کہ فلسطینی اتھارٹی 2026 میں حماس کے بغیرعام انتخابات کا عزم رکھتی ہے، کینیڈا اس حقیقت کی مذمت کرتا ہے کہ اسرائیلی حکومت نے غزہ میں تباہی پھیلانے کی اجازت دی۔واضح رہے کہ اس سے پہلے فرانس اور برطانیہ بھی فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کرنے پر مشروط رضامندی کا اظہار کرچکے ہیں۔ برطانوی وزیراعظم سر کئیر اسٹارمر نے منگل کو کابینہ کے ہنگامی اجلاس کے بعد کہا تھا کہ غزہ کی صورتحال نہ بدلی تو برطانیہ ستمبر میں فلسطین کو ریاست تسلیم کرے گا۔اُنہوں نے کہا تھا کہ اسرائیل نے غزہ جنگ بندی، مغربی کنارے پر تسلط نہ کرنے کا اعلان اور دو ریاستی حل پر رضامندی نہ دی تو فلسطینی ریاست کو تسلیم کر لیں گے۔اس سے قبل فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون کی جانب سے بھی اعلان کیا گیا تھا کہ فرانس نے فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔اُن کا کہنا تھا کہ وہ فلسطینی ریاست قبول کرنے کا باقاعدہ اعلان ستمبر میں اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی سے اپنے خطاب میں کریں گے۔ امریکہ اور اسرائیل کا فلسطین کو تسلیم کرنے سے متعلق کینیڈا کے اعلان پر ردِعمل سامنے آگیا۔اسرائیل نے فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے سے متعلق کینیڈا کے وزیر اعظم کے بیان کو مسترد کر دیا ۔اسرائیلی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ کینیڈین حکومت کے مؤقف میں تبدیلی حماس کے لیے انعام ہے، اس سےغزہ میں جنگ بندی کی کوششوں کو نقصان پہنچےگا۔اسرائیلی وزارت خارجہ کے مطابق کینیڈا کے مؤقف میں تبدیلی سے یرغمالیوں کی رہائی کے فریم ورک کو نقصان ہوگا۔وائٹ ہاؤس نے کہا کہ ٹرمپ سمجھتے ہیں فلسطینی ریاست کوتسلیم کرنے سے حماس کو انعام ملےگا،صدرٹرمپ نہیں سمجھتے کہ انہیں انعام دیا جانا چاہیے۔یاد رہے کہ اس سے پہلے فرانس اور برطانیہ بھی فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کرنے پر مشروط رضامندی ظاہر کر چکے ہیں ۔ برطانیہ، فرانس اور کینیڈا کے بعد یورپی یونین میں شامل ایک اور ملک مالٹا نے فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کرنے کیلئے مشروط آمادگی ظاہر کی ہے۔گزشتہ روز کینیڈین وزیراعظم مارک کارنے نے اعلان کیا تھا کہ ستمبر میں ہونے والے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کر لیں گے۔اب یورپی یونین میں شامل ملک مالٹا کے وزیراعظم رابرٹ ابیلا نے بھی ستمبر میں ہونے والے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں فلسطین کو بطور ریاست مشروط تسلیم کرنے کا اعلان کیا ہے۔دوسری جانب اسرائیل نے کینیڈا، برطانیہ اور فرانس کی جانب سے فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کے اعلان کی مذمتکرتے ہوئے اسے فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے لیے انعام قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ اس اعلان سے جنگ بندی اور یرغمالیوں کی واپسی کی کوششوں کو نقصان پہنچےگا۔ادھر وائٹ ہاؤس نے بھی کہا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ سمجھتے ہیں فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنا حماس کے لیے انعام ہے جو اسے نہیں دیا جانا چاہیے۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات