باسیتیر، 26 جولائی (ہ س)۔ آسٹریلیا نے اپنے شاندار بلے باز ٹم ڈیوڈ کی دھماکہ خیز سنچری اننگز کی بدولت ویسٹ انڈیز کے خلاف پانچ میچوں کی ٹی 20 سیریز کا تیسرا میچ 6 وکٹوں سے جیت کر سیریز میں 3-0 کی ناقابل تسخیر برتری حاصل کر لی ہے۔وارنر پارک میں کھیلے گئے اس میچ میں ڈیوڈ نے صرف 37 گیندوں پر 11 چھکوں اور 6 چوکوں کی مدد سے اپنی پہلی بین الاقوامی سنچری اسکور کی جو کہ آسٹریلیا کی جانب سے ٹی 20 کرکٹ کی تیز ترین سنچری ہے۔ اس سے قبل یہ ریکارڈ جوش انگلس کے نام تھا جنہوں نے 43 گیندوں پر سنچری بنائی تھی۔ڈیوڈ کی اننگز بین الاقوامی ٹی20 میں تیسری تیز ترین سنچری بھی ہے۔ ان سے تیز صرف بھارت کے روہت شرما اور جنوبی افریقہ کے ڈیوڈ ملر نے سنچریاں (35 گیندوں میں) بنائی ہیں۔ ڈیوڈ نے مچل اوون (36* رن، 16 گیندوں) کے ساتھ مل کر 128 رن کی شراکت داری کرتے ہوئے آسٹریلیا کو 16.1 اوورز میں 215/4 تک پہنچا دیا۔اس سے قبل ویسٹ انڈیز نے ٹاس ہار کر پہلے بلے بازی کرتے ہوئے کپتان شائی ہوپ (102 ناٹ آوٹ، 57 گیندوں) کی شاندار سنچری اننگز کی مدد سے 20 اوورز میں 214/4 کا بڑا اسکور بنایا۔ ہوپ نے برینڈن کنگ (62 رن، 36 گیندوں) کے ساتھ مل کر پہلی وکٹ کے لیے 125 رن جوڑے۔ ہوپ تینوں فارمیٹس میں سنچری بنانے والے کرس گیل کے بعد ویسٹ انڈیز کے دوسرے مرد کھلاڑی بن گئے ہیں۔آسٹریلیا کی شروعات ایک لڑکھڑا گئی جب گلین میکسویل (20)، جوش انگلس (15)، مچ مارش (22) اور کیمرن گرین (11) سستے میں آوٹ ہوگئے۔ لیکن ٹم ڈیوڈ نے پھر تیز رفتاری سے رن بنا کر میچ کا رخ موڑ دیا۔ویسٹ انڈیز کی جانب سے روماریو شیفرڈ نے 2 جبکہ جیسن ہولڈر کو 1 کامیابی ملی۔
ڈیوڈ کو بھی 90 رن پر آوٹ ہونے سے بچ گئے جب برینڈن کنگ نے ڈیپ مڈ وکٹ پر ان کا آسان کیچ ڈراپ کر دیا۔ اس کے بعد ڈیوڈ نے کوئی غلطی نہیں کی اور آخری گیند پر چوکا لگا کر اپنی سنچری مکمل کی۔
ویسٹ انڈیز کے کپتان شائی ہوپ نے شکست کے بعد کہا کہ اس پچ پر خاص طور پر گراونڈ کے چھوٹے سائز کو دیکھتے ہوئے 200 رن بھی کافی نہیں تھے۔اس جیت سے ویسٹ انڈیز میں آسٹریلیا کی لگاتار جیت کا سلسلہ 6 ہو گیا، جس میں حالیہ ٹیسٹ سیریز میں 3-0 سے کلین سویپ بھی شامل ہے۔



