Saturday, December 6, 2025
ہومBlogآمیا تنظیم نے اسمبلی گھرائو کے سلسلے میں مانڈر بلاک میں کی...

آمیا تنظیم نے اسمبلی گھرائو کے سلسلے میں مانڈر بلاک میں کی میٹنگ

اسمبلی کے گھرئو میں مانڈر کے لوگ بڑی تعداد میں شامل ہوں گے

جدید بھارت نیوز سروس
رانچی، 20جولائی: سماجی کارکن ارشاد امام کی صدارت میں 04 اگست 2025 کو ہونے والے اسمبلی گھرائو کے سلسلے میں مانڈر بلاک کے پنچایت بھون میں آمیا تنظیم کی طرف سے ایک گول میز میٹنگ کا انعقاد کیا گیا اور اس کی نظامت آمیا تنظیم کے بلاک صدر فیروز انصاری نے کی۔اسمبلی کے گھرائو کے حوالے سے گول میز میٹنگ میں آمیا تنظیم کے مرکزی صدر ایس علی نے کہا کہ ریاست میں مقامی پالیسی نہ ہونے کی وجہ سے جھارکھنڈیوں کے حقوق پر ڈاکہ ڈالاجا رہا ہے، پسماندہ ذاتوں کو آبادی کے تناسب سے ریزرویشن نہیں دیا جا رہا ہے، انصاف، حقوق، تحفظ، روزگار، علاقے میں ترقی اور اردو اور مدرسہ کے مسائل ابھی تک حل نہیں ہو سکے ہیں۔ موب لنچنگ کے واقعات لگاتار ہو رہے ہیں اور ان واقعات کو روکنے کے لیے موب لنچنگ بل 2021 میں ترمیم اور عمل درآمد نہیں کیا گیا، 10 جون 2022 مین روڈ رانچی فائرنگ واقعے کے متاثرین اور بے گناہ انصاف کے لیے بھٹک رہے ہیں، عازمین حج رانچی کے بجائے کلکتہ ایئرپورٹ سے جانے پر مجبور ہیں۔ مدرسہ فاضل اور بی ایڈ میں سیکنڈری ٹیچر کی تقرری سے انکار کر دیا گیا، جبکہ رانچی یونیورسٹی سے عالم فاضل کا امتحان لینے کے بجائے اس میں تاخیر کی جا رہی ہے،مڈل اسکولوں میں 4401 اردو اسسٹنٹ اساتذہ کی 3712 خالی آسامیوں کو ٹی ای ٹی پاس گریجویٹ کرکے پر کرنے کے بجائے عہدہ سرنڈر کیا جارہا ہے، ایسے تمام معاملات سے حکومت کو متعدد بار آگاہ کیا گیا لیکن کوئی کارروائی نہیں ہوئی۔ میٹنگ میں مانڈر بلاک کی مختلف انجمنوں کے صدر سکریٹری، سماجی کارکنوں کے ساتھ ساتھ نوجوانوں نے اپنی تجاویز پیش کیں اور کہا کہ مانڈر بلاک کے لوگ بڑی تعداد میں اسمبلی کے گھرئو میں شامل ہوں گے۔ گول میز میٹنگ کے اہم شرکاء میں اشتیاق انصاری، مجیب الرحمان، زلفان انصاری، اکرام انصاری، زماںءالدین انصاری، امانت انصاری، محمد عدنان، اطہر انصاری، جمیل اختر، آفتاب جونیجہ، انظر انصاری، اظہر انصاری، عبدالمجید انصاری، ساجد انصاری، صدام انصاری کے علاوہ جاوید انصاری، عبدالواحد ندوی، رشید انصاری، محمود انصاری، محمد حمزہ، آمیا تنظیم کے مرکزی سیکرٹری نوشاد عالم، ضلع دیہی صدر آفتاب عالم اور دیگر موجود تھے۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات