جدید بھارت نیوز سروس
رام گڑھ، 20جولائی:رام گڑھ کے ڈپٹی کمشنر فیض احمد ممتاز نے اتوار کو ڈی ایم ایف ٹی فنڈز سے آرا کولیری کی بند پوکھریا کان میں ماہی پروری کے لیے بنائے گئے پنجرے کا معائنہ کیا۔رام گڑھ کے ڈپٹی کمشنر فیض احمد ممتاز نے متسیا جیوی سمیتی کے سکریٹری اور مہیلا سمیتی کے ممبران سے مسائل کے بارے میں دریافت کیا۔ڈپٹی کمشنر فیض احمد ممتاز نے معلومات دیتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے محکمہ فشریز کی جانب سے انہیں خود روزگار سے جوڑنے کے لیے بنائے گئے پنجرے کا معائنہ کیا ہے۔اس کے ساتھ ہی متسیا جیوی مہیلا سمیتی کے ارکان نے ڈپٹی کمشنر کے سامنے موٹر بوٹ اور گاڑی کا مطالبہ کیا۔اس پر ڈپٹی کمشنر نے ڈسٹرکٹ فشریز آفیسر اروپ کمار چودھری کو اسکیم کے تحت فوائد فراہم کرنے کی ہدایت کی۔ڈپٹی کمشنر نے کیج فش فارمنگ کے طریقہ کار کی تعریف کی۔ اس موقع پر متسیا جیوی سمیتی کے اراکین بنیادی طور پر موجود تھے۔



