جدید بھارت نیوز سروس
رانچی ، 18جولائی: “لہو بولیگا” بلڈ ڈونیشن رانچی کی طرف سے ٹریفک پولیس اہلکاروں کو تھانہ انچارج ٹریفک ڈیلی مارکیٹ پولیس اسٹیشن پون کمار رجک کے ہاتھوں چھتریاں تقسیم کی گئیں، جو کل چار مقامات پر ہوئیں۔جس میں اقراء مسجد چوک، انجمن پلازہ چوک، اردو لائبریری چوک اور کالی مندر چوک (ڈیلی مارکیٹ) شامل ہیں، یہ مہم مستقبل میں بھی جاری رہے گی۔ اب موسم برسات میں 500چھتریاں تقسیم کرنے کا منصوبہ ہے جو مستقبل کے اسپانسرز کے تعاون سے ممکن ہو سکے گا۔چھتری تقسیم کرنے کے پروگرام میں تھانہ انچارج ٹریفک پون کمار رجک، ڈیلی مارکیٹ ٹریفک پولیس اسٹیشن، صوفی ادریسیہ پنچایت ہندپیڑھی کے صدر منور حسن بھٹو، لہو بولیگا کے ندیم خان، سماجی کارکن ساجد عمر موجود تھے۔



