Saturday, December 6, 2025
ہومInternationalامریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ستمبر میں پاکستان کا دورہ کریں گے

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ستمبر میں پاکستان کا دورہ کریں گے

اسلام آباد ، 17 جولائی (یو این آئی) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے جنوبی ایشیا کے دورے کے دوران ستمبر میں پاکستان پاکستان کا دورہ کریں گے۔تفصیلات کے مطابق ذرائع کی جانب سے کہا گیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ 18 ستمبر کو پاکستان کا دورہ کریں گے ، وہ جنوبی ایشیا کے دورے کے دوران ہندوستان بھی جائیں گے۔ذرائع نے بتایا کہ امریکی صدر دہلی میں کواڈ لیڈرز سمٹ میں شرکت کریں گے اور دہلی روانگی سے قبل اسلام آباد میں قیام کریں گے ، اسلام آباد سے دہلی روانہ ہو کر کواڈ سمٹ میں شرکت کریں گے۔اس حوالے سے پیپلز پارٹی کی سینیٹر شیری رحمان نے اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو میں کہا امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ کا پاکستان آنا اچھی خبر ہے کہا جا رہا ہے کہ امریکی صدر ساؤتھ ایشیا کا دورہ کریں گے۔ان کا کہنا تھا کہ امریکی صدر کے دورے کی ابھی رپورٹس ہیں تصدیق ابھی ہونی ہے، وزارت خارجہ سے امریکی صدر کے دورے کی تصدیق ہوگی۔شیری رحمان نے کہا کہ امریکی صدر پاکستان اور ہندوستان آتے ہیں تو ثالثی کامعاملہ زیربحث آناچاہیے، انھوں نے پاکستان کا رخ کیا تو یہ اچھی خبر اور بہتری کی نوید ہے، وہ پاکستان آئے تو اپنے ایجنڈے لیکر آئیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ امریکی صدر ٹیرف کی نئی جنگ میں مصروف ہیں تاہم خبر سنی ہے کہ امریکی صدر ٹیرف کےمعاملے پرلچک کا مظاہرہ کریں گے۔پیپلز پارٹی کی سینیٹر نے کہا کہ پاکستان ،ہندوستان میں سیزفائر نازک ہے ابھی سرد جنگ چل رہی ہے ، مجھے امید ہےامریکی صدر کی پاکستان۔ ہندوستان تنازع اور دیگر امور پر نظر ہوگی، امریکہ کے ساتھ توازن رکھنا ہر ملک کیلئے بہتری ہوگی۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات