بلاک آفس کا معائنہ کر عام لوگوں کے مسائل سنے
جدید بھارت نیوز سروس
رام گڑھ ،11؍جولائی: جمعہ کو ڈپٹی کمشنر رام گڑھ فیض اے کیو احمد ممتاز نے رام گڑھ ضلع کے تحت گولابلاک کا دورہ کیا۔ سب سے پہلے ڈپٹی کمشنر نے بلاک کم زونل آفس گولاکا معائنہ کیا۔ موقع پر ہی انہوں نے بلاک اور زونل آفس کے ذریعے عام لوگوں کو ملنے والے فوائد کے بارے میں دریافت کیا۔ انہوں نے بلاک کم زونل آفس کے تحت مختلف محکموں کے دفاتر کا بھی معائنہ کیا اور افسران و ملازمین کو ضروری ہدایات دیں۔ معائنہ کے دوران ڈپٹی کمشنر نے مختلف وجوہات کی بنا پر بلاک کم زونل آفس پہنچنے والے عام لوگوں کے مسائل بھی سنے اور ان کے حل کے لیے افسران کو ضروری ہدایات دیں۔ بلاک ڈیولپمنٹ آفیسر گولاسدھا ورما، زونل آفیسر گولاسمریش کمار بھنڈاری موقع پر موجود تھے۔



