Saturday, December 6, 2025
ہومNationalچیف جسٹس بھوشن گوائی کی ممبئی میں عزت افزائی

چیف جسٹس بھوشن گوائی کی ممبئی میں عزت افزائی

ممبئی ، 5 جولائی (یو این آئی) ہندوستان کے چیف جسٹس بھوشن گوائی نے بمبئی بار ایسوسی ایشن کی جانب سے اپنے اعزاز میں منعقدہ تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بمبئی ہائی کورٹ کی عمارت، بار ایسوسی ایشن اور یہاں کے وکلا نے ان کی شخصیت سازی میں بنیادی کردار ادا کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ آج میں جو کچھ بھی ہوں، انہی اداروں کی بدولت ہوں۔ انہوں نے بمبئی بار ایسوسی ایشن کو اپنے خاندان کے مترادف قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس ادارے کے بغیر ان کا اس اعلیٰ عہدے تک پہنچنا ممکن نہ تھا۔ چیف جسٹس نے بار ایسوسی ایشن کو عدلیہ کے لیے فکری قیادت فراہم کرنے والا مادری ادارہ بھی کہا۔اس موقع پر سپریم کورٹ کے جسٹس دیپانکر دتہ، بامبے ہائی کورٹ کے چیف جسٹس آلوک ارادے، جسٹس گوائی کی اہلیہ ڈاکٹر تیجسونی گوائی، ایڈیشنل سالیسٹر جنرل انیل سنگھ، مہاراشٹر گوا بار ایسوسی ایشن کے صدر وٹھل دیشمکھ، ریاست کے ایڈوکیٹ جنرل وریندر صراف، مغربی مہاراشٹر ایڈوکیٹ ایسوسی ایشن کے صدر پرشانت ریلیکر، ویسٹرن بار ایسوسی ایشن کے صدر فرحان دوبھاش سمیت کئی ممتاز قانونی شخصیات موجود تھیں۔جسٹس گوائی نے اپنے خطاب میں کہا کہ عدالت میں لوک مانیہ تلک کے الفاظ “سوراج میرا جنم سدھ ادھیکار ہے” آج بھی انہیں حوصلہ دیتے ہیں۔ انہوں نے اورنگ آباد، ناگپور، ممبئی اور گوا بینچوں پر خدمات انجام دینے کے تجربات کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ ان تمام مراحل نے ان کے عدالتی وژن کو نکھارا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ جج کی ذمہ داری محض اختیارات کا استعمال نہیں بلکہ آئینی فرائض کی بجا آوری بھی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر ججوں کی خالی اسامیاں پر ہو جائیں تو مقدمات کا بوجھ کم کیا جا سکتا ہے، اور تقرری کے عمل میں شفافیت لائی جا رہی ہے۔چیف جسٹس گوائی نے بار ایسوسی ایشن کی جانب سے ’پوڈ کاسٹ سیریز‘ اور ’بی بی اے ایپ‘ کی شروعات کو سراہا۔ جسٹس دیپانکر دتہ نے ان کی قانون فہمی، عاجزی اور علم دوستی کو ججوں کے لیے رول ماڈل قرار دیا۔ چیف جسٹس آلوک ارادے نے جسٹس گوائی کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کے فیصلے عدلیہ کی حساسیت اور آئین سے وفاداری کے مظہر ہیں۔ گوائی صاحب کی سادہ طبیعت، گہری قانونی بصیرت اور نرم لہجے کو عدالتی حلقوں میں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات