Saturday, December 6, 2025
ہومJharkhandراتو روڈ فلائی اوور کے نیچے سے تجاوزات ہٹائی گئی

راتو روڈ فلائی اوور کے نیچے سے تجاوزات ہٹائی گئی

جدید بھارت نیوز سروس
رانچی، 4 جولائی:۔ دارالحکومت رانچی میں ٹریفک جام سے نجات دلانے کے مقصد سے بنائے گئے تین بڑے فلائی اوور اب اپنی افادیت ثابت کر رہے ہیں۔ ٹریفک کی روانی میں ان فلائی اوورز کا کردار اہم ثابت ہو رہا ہے۔ لیکن اب ان کے نیچے ناجائز تجاوزات کا مسئلہ تیزی سے بڑھنے لگا ہے جس کی وجہ سے نیچے کی سڑکوں پر پھر سے جام کی صورتحال پیدا ہونا شروع ہوگئی ہے۔ اس سلسلے میں رانچی میونسپل کارپوریشن کی انفورسمنٹ ٹیم نے جمعہ کو ایک بڑی مہم شروع کی۔ مہم کے تحت کشوری یاد چوک سے راتو روڈ اور پسکا موڑ تک فلائی اوور کے نیچے اور سڑک کے کنارے قائم غیر قانونی گاڑیاں، دکانیں اور تجاوزات ہٹا دی گئیں۔ میونسپل کارپوریشن کی اس کارروائی کے دوران کئی مقامات پر دکانداروں اور کارپوریشن کے ملازمین کے درمیان ہلکی ہلکی ہاتھا پائی بھی دیکھنے میں آئی تاہم بالآخر تجاوزات ہٹا دی گئیں۔ کارپوریشن کی جانب سے واضح ہدایات دی گئیں کہ فلائی اوور کے نیچے دوبارہ دکانیں قائم کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ اس سلسلے میں رانچی میونسپل کارپوریشن کے تعلقات عامہ کے افسر گوتم پرساد ساہو نے کہا کہ فلائی اوور بنانے کا مقصد ٹریفک کو راحت دینا تھا لیکن اگر اس کے نیچے تجاوزات ہوں گی تو پورا مقصد ہی ناکام ہو جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اگر بروقت سخت اقدامات نہ اٹھائے گئے تو فلائی اوور کے نیچے سڑکوں پر ٹریفک جام کا مسئلہ دوبارہ شروع ہو جائے گا۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات