Saturday, December 6, 2025
ہومNationalسب لیفٹیننٹ پونیہ بحریہ کی پہلی خاتون فائٹر پائلٹ بن گئیں

سب لیفٹیننٹ پونیہ بحریہ کی پہلی خاتون فائٹر پائلٹ بن گئیں

نئی دہلی 04 جولائی (یو این آئی): سب لیفٹیننٹ آستھا پونیہ نے بحریہ کی پہلی خاتون فائٹر پائلٹ بننے کا اعزاز حاصل کیا ہے۔ بحریہ نے جمعہ کو کہا کہ آستھا نے یہ اعزاز جمعرات کو وشاکھاپٹنم کے نیول ایئر بیس پر دوسرے بیسک ہاک کنورژن کورس کی تکمیل کے بعد حاصل کیا۔ اس کورس میں بہترین کارکردگی کے لیے،اسسٹنٹ نیول چیف (ایئر) ریئر ایڈمرل جنک بیولی نے لیفٹیننٹ اتل کمار اور سب لیفٹیننٹ آستھا پونیہ کو باوقار ’ونگ آف گولڈ‘ ایوارڈ سے نوازا۔سب لیفٹیننٹ پونیہ نیول ایوی ایشن کی فائٹر اسٹریم میں شامل ہونے والی پہلی خاتون ہیں۔ اس سے بحریہ میں خواتین فائٹر پائلٹوں کے ایک نئے دور کی سمت متعین ہوئی ہے۔بحریہ میں پہلے سے ہی ایسی خواتین افسران شامل ہیں جو جاسوسی طیاروں اور ہیلی کاپٹروں میں بطور پائلٹ اور بحریہ کے فضائی آپریشنز آفیسرز کے طور پر خدمات انجام دے رہی ہیں۔بحریہ نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں بھی سب لیفٹیننٹ پونیہ کی اس کامیابی کی جانکاری دی ۔ پوسٹ میں لکھا ہے، ’’نیول ایویشن میں ایک نیا باب۔ ہندوستانی بحریہ نے 3 جولائی کو دوسرے بیسک ہاک کنورژن کورس کے ساتھ ایک تاریخی سنگ میل قائم کیا۔لیفٹیننٹ اتل کمار اور ایس ایل ٹی آستھا پونیہ نے بحریہ کے اسسٹنٹ چیف آف دی نیول اسٹاف (ایئر) ریئر ایڈمرل جنک بیوالی سے باوقار ’ونگ آف گولڈ‘ حاصل کیا۔سب لیفٹیننٹ پونیہ نے نیول ایوی ایشن کے فائٹر اسٹریم میں شامل ہونے والی پہلی خاتون پائلٹ بن کر رکاوٹوں کو توڑا، جس سے بحریہ میں خواتین فائٹر پائلٹس کے ایک نئے دور کی راہ ہموار ہوئی۔
Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات