Saturday, December 6, 2025
ہومInternationalوزیرِ اعظم مودی نے گھانا کے صدر سے ملاقات کی

وزیرِ اعظم مودی نے گھانا کے صدر سے ملاقات کی

گھانا نے بھارت کے دفاعی سازوسامان میں ’ واضح دلچسپی‘ دکھائی۔ وزارت خارجہ

اکرا ( گھانا)۔3؍جولائی۔ ایم این این۔وزیرِ اعظم جناب نریندر مودی نے آج گھانا کے صدر، عزت مآب ڈاکٹر جان ڈرامانی مہاما سے ملاقات کی۔ جوبلی ہاؤس میں صدرمہاما نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔وزیراعظم کا یہ دورہ پچھلے تین دہائیوں میں کسی بھارتی وزیرِ اعظم کاگھانا کایہ پہلا سرکاری دورہ ہے۔دونوں رہنماؤں نے محدود اور وفدی سطح پر ملاقات کی اور وسیع موضوعات پر بات چیت کی۔ انہوں نے باہمی تعلقات کو ایک جامع شراکت داری کی سطح تک لے جانے پر اتفاق کیا۔ دونوں رہنماؤں نے بھارت اور گھانا کے درمیان دوستانہ اور آزمودہ تعلقات کی توثیق کی اور تجارت و سرمایہ کاری، زراعت، صلاحیت سازی، ڈیجیٹل ٹیکنالوجی، بنیادی ڈھانچے اور عوامی روابط جیسے کلیدی شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔انہوں نے دو طرفہ تجارت میں اضافے اور گھانا میں بھارتی سرمایہ کاری کا خیرمقدم کیا۔ دونوں رہنماؤں نے دفاع اور سلامتی کے شعبوں میں شراکت داری کو مضبوط بنانے پر بھی بات چیت کی۔ انہوں نے ترقیاتی تعاون کی شراکت داری کو مزید مستحکم اور مؤثر بنانے کے عزم کا اعادہ کیا، خصوصاً اُن منصوبوں کے ذریعے جو بھارت کی معاونت سے بنیادی ڈھانچے کی ترقی اور صلاحیت سازی کے لیے جاری ہیں۔بھارت نے صحت، دوا سازی، ڈیجیٹل پبلک انفراسٹرکچر، یو پی آئی اور ہنر مندی کے فروغ جیسے شعبوں میں اپنے تجربات کو گھانا کے ساتھ مشترک کرنے کی پیشکش کی۔ وزیرِ اعظم نے عالم جنوب کے مسائل کو اجاگر کرنے کے لیے بھارت کے پختہ عزم کا اعادہ کیا اور اس ضمن میں گھانا کی یکجہتی پر شکریہ ادا کیا۔وزیرِ اعظم نے گھانا میں مقیم پندرہ ہزار افراد پر مشتمل ایک متحرک اور مضبوط بھارتی برادری کی دیکھ بھال کرنے پر صدر مہاما کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا، جن میں اقوامِ متحدہ میں اصلاحات کا موضوع بھی شامل تھا۔ وزیرِ اعظم نے پہلگام میں ہونے والے دہشت گرد حملے کے بعد حمایت اور یکجہتی پربھی صدر مہاما کا شکریہ ادا کیا۔ دونوں فریقوں نے عالمی سطح پر دہشت گردی کے خلاف جنگ کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا۔وزیرِ اعظم نے اقوامِ متحدہ کی انسانی حقوق کونسل میں گھانا کی رکنیت اور گھانا کی وزیرِ خارجہ کے دولتِ مشترکہ کی سیکرٹری جنرل منتخب ہونے پر گھانا کو مبارکباد دی۔ دونوں رہنماؤں نے جمہوری اقدار، جنوب-جنوب تعاون، پائیدار ترقی اور عالمی امن کے لیے مشترکہ وژن کے عزم کا اعادہ کیا۔وفدی سطح کی بات چیت کے بعد ثقافت، معیارات، آیوروید، روایتی ادویات اور وزرائے خارجہ کے درمیان روابط کے لیے مشترکہ کمیشن کے قیام سے متعلق چار مفاہمت ناموں کا تبادلہ کیا گیا۔ صدر مہاما نے وزیر اعظم کے اعزاز میں ایک باوقار سرکاری ضیافت کا اہتمام کیا۔ وزیر اعظم نے پرتپاک مہمان نوازی پر صدر مہاما کا شکریہ ادا کیا اور انہیں باہمی سہولت کے مطابق موزوں وقت پر بھارت کے دورے کی دعوت دی۔
وزارت خارجہ کے سکریٹری (اقتصادی تعلقات( دمو روی نے بتایا کہ وزیر اعظم نریندر مودی اور گھانا کے صدر جان مہاما نے دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون بڑھانے پر تفصیلی بات چیت کی، گھانا نے دفاعی نظام کے سازوسامان، تربیت اور سورسنگ کے لیے ہندوستان کی حمایت میں “واضح دلچسپی” ظاہر کی۔ایک پریس بریفنگ میں بات کرتے ہوئے، روی نے کہا، “تیسرا علاقہ دفاعی تعاون کے شعبے میں ہے۔ گھانا کے لیے سیکورٹی کے حوالے سے خدشات ہیں۔ شمالی علاقے سے دہشت گردی، ساحل کے علاقے اور سمندروں میں بحری قزاقی تشویش کا باعث ہیں۔ سازوسامان کے معاملے میں ہندوستان کی حمایت حاصل کرنے میں واضح دلچسپی ہے، اہلکاروں کی تربیت، اور اب دفاعی سازوسامان کی برآمد میں ہندوستان لیڈر بن گیا ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ صدر مہاما نے اپریل میں پہلگام میں دہشت گردانہ حملے کے بعد ہندوستان کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا جس میں 26 افراد ہلاک ہوئے تھے۔روی نے مزید کہا کہ “دہشت گردی جس طرح سے دنیا کو متاثر کر رہی ہے اس کے بارے میں بھی تشویش تھی۔ صدر مہاما نے واضح طور پر ہندوستان کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔ انہوں نے پہلگام دہشت گردانہ حملے کی مذمت کی، اور وہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہندوستان کی حمایت اور اس کی یکجہتی میں غیر واضح تھے۔”ہندوستان اور گھانا نے وزیر اعظم مودی کے دورہ کے دوران ثقافت، صحت کی دیکھ بھال، معیاری کاری، اور ادارہ جاتی بات چیت سمیت کئی اہم شعبوں میں تعاون کو مضبوط بنانے کے لیے مفاہمت کی چار یادداشتوں پر دستخط کیے ہیں۔”وفود کی سطح کی بات چیت کے بعد، مفاہمت کی چار یادداشتوں پر دستخط ہوئے، ایک دفتر خارجہ کی سطح پر مشترکہ کمیشن کا اجلاس قائم کرنے کے لیے دوسرا روایتی ادویات، جہاں دونوں فریقین کے لیے ماہرین کی تربیت کے تبادلے کی گنجائش ہے، تیسرا ثقافتی تبادلے کا پروگرام ہے، جہاں امید ہے کہ اس سے ثقافتی تبادلے اور سیاحت کی حوصلہ افزائی ہوگی ۔مفاہمت ناموں میں ثقافتی تبادلے کا پروگرام شامل ہے جس کا مقصد فن، موسیقی، رقص، ادب اور ورثے میں افہام و تفہیم کو فروغ دینا ہے۔ دوسرا معاہدہ، بیورو آف انڈین اسٹینڈرڈز اور گھانا اسٹینڈرڈز اتھارٹی کے درمیان دستخط کیا گیا ہے، جس میں معیار سازی، سرٹیفیکیشن، اور موافقت کی تشخیص میں تعاون کو بڑھانا ہے۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات