Saturday, December 6, 2025
ہومNationalوزیر اعظم پانچ ملکوں کے دورے پر روانہ، پہلے گھانا پہونچے

وزیر اعظم پانچ ملکوں کے دورے پر روانہ، پہلے گھانا پہونچے

نئی دہلی، 2 جولائی (ہ س)۔ وزیر اعظم نریندر مودی کچھ دیر پہلے پانچ ممالک کے آٹھ روزہ (2 سے 9 جولائی) کے دورے پر روانہ ہوئے۔ وہ سب سے پہلے گھانا پہونچے۔ اس کے بعد وہ ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوبیگو، ارجنٹائن، برازیل اور نامیبیا جائیں گے۔ وزیر اعظم مودی برازیل میں برکس سربراہ اجلاس میں بھی شرکت کریں گے۔ وزیر اعظم مودی نے روانگی سے قبل ایک بیان میں کہا کہ وہ گھانا کے صدر کی دعوت پر 2 اور 3 جولائی کو وہاں کے دورے پر ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ گھانا عالمی جنوب میں ایک قابل قدر شراکت دار ہے اور افریقی یونین اور مغربی افریقی ریاستوں کی اقتصادی برادری میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ انہوں نے کہا، ''میں اپنے تبادلوں کا منتظر ہوں جس کا مقصد ہمارے تاریخی تعلقات کو مزید گہرا کرنا اور سرمایہ کاری، توانائی، صحت، سلامتی، صلاحیت سازی اور ترقیاتی شراکت داری کے شعبوں میں تعاون کے نئے دروازے کھولنا ہے۔ ساتھی جمہوریتوں کی حیثیت سے، گھانا کی پارلیمنٹ میں بات کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہو گی۔''

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات