Saturday, December 6, 2025
ہومSportsروڈریگس اور امن جوت کی نصف سنچریوں کی مدد سے ہندوستانی خواتین...

روڈریگس اور امن جوت کی نصف سنچریوں کی مدد سے ہندوستانی خواتین نے دوسرا ٹی -20 جیت لیا

برسٹل، 02 جولائی (یواین آئی) جیمیما روڈریگس اور امن جوت کور کی شاندار نصف سنچریوں کی بدولت ہندوستانی خواتین کرکٹ ٹیم نے منگل کے روز دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں انگلینڈ کو 24 رن سے ہرا کر سیریز میں دو-صفر کی مضبوط برتری حاصل کر لی۔ہندوستان نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے چار وکٹوں پر 181 رنز بنائے۔ جواب میں انگلینڈ کی ٹیم سات وکٹوں پر 157 رنز ہی بنا سکی۔ہندوستان کی طرف سے جیمیما اور امن جوت نے 63-63 رنز بنائے۔ جیمیما نے 41 گیندوں پر نو چوکے اور ایک چھکا لگایا جبکہ امن جوت نے 40 گیندوں کی اننگز میں نو چوکے لگائے۔ رچا گھوش نے 20 گیندوں پر چھ چوکوں کی مدد سے ناٹ آوٹ 32 رنز بنائے۔ پہلے میچ میں سنچری بنانے والی اسمرتی مندھانا 13، شیفالی ورما تین اور کپتان ہرمنپریت کور صرف ایک رن بنا سکیں۔انگلینڈ کی طرف سے ٹیمی بومونٹ نے سب سے زیادہ 52 اور ایمی جونز نے 32 رنز بنائے۔ سوفی ایکلسٹون نے 35 رنز کا تعاون دیا لیکن انگلش ٹیم ہدف سے دور رہ گئی۔ ہندوستان کی طرف سے چرنی نے 28 رنز دے کر دو وکٹیں حاصل کیں۔ انگلینڈ کی تین کھلاڑی رن آؤٹ ہوئیں۔ انگلینڈ کی ٹیم 17 رنز پر تین وکٹیں گنوانے کے بعد میچ میں واپس نہ آ سکی۔امن جوت کو ان کی نصف سنچری اور ایک وکٹ کے لیے پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ ملا۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات