Saturday, December 6, 2025
ہومNationalکیمیکل فیکٹری دھماکہ میں مرنے والوں کی تعداد 37 ہوگئی

کیمیکل فیکٹری دھماکہ میں مرنے والوں کی تعداد 37 ہوگئی

27 افراد ابھی بھی لاپتہ

حیدرآباد، یکم جولائی (ہ س)سنگاریڈی ضلع کیصنعتی علاقے میں پیش آئے خوفناک حادثے میں مرنے والوں کی تعداد 37 ہو گئی ہے۔مزید 35 افراد زخمی ہوئے ہیں جن میں 11 کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔اب تک 27 افراد لاپتہ ہیں اور ان کی تلاش کے لیے ریسکیو کارروائیاں جاری ہیں۔سنگاریڈی کے ضلع کلکٹر نے کہا کہ ہلاکتوں کی تعداد میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔کئی افراد شدید زخمی ہوئے ہیں۔ حکام کو شبہ ہے کہ مزید افراد ملبے اور عمارت کے نیچے پھنسے ہو سکتے ہیں۔ نکالے گئے نعشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے منتقل کیا گیاہے۔ حادثے کے وقت فیکٹری میں 108 مزدور موجود تھے۔ زخمیوں میں 11 افراد کی حالت تشویشناک ہے، جنہیں آئی سی یو میں رکھا گیا ہے۔ بڑی تعداد میں مہلوک افراد کے رشتہ دار سرکاری ہاسپٹل، پٹن چیرو پہنچے ہیں تاکہ اپنے رشتہ داروں کی شناخت کر سکیں تاہم لاشوں کی حالت کے باعث یہ عمل انتہائی مشکل ثابت ہورہاہے۔ ڈاکٹرس کی ٹیم متاثرہ خاندانوں کے ساتھ لاشیں دیکھنے کے لیے جارہی ہے تاکہ شناخت میں مدددی جا سکے مگر جھلسنے کی شدت کی وجہ سے شناخت کا عمل ناکام ثابت ہو رہا ہے۔ان حالات میں، انتظامیہ نے ڈی این اے جانچ کیلیے تیاریاں شروع کردی ہیں۔ مرکزی فارنسک سائنس لیباریٹری حیدرآباد کی ٹیم کو نمونے حاصل کرنیکی ذمہ داری دی گئی ہے تاکہ لاشوں کی شناخت میں ضلع انتظامیہ کو مدد فراہم کی جا سکے۔واضح رہے کہ پیر کے دن سنگاریڈی کیصنعتی علاقے میں ایک زوردار دھماکہ ہوا۔ یہ دھماکہ سِگاچی کیمیکل فیکٹری میں ریئکٹر پھٹنے کی وجہ سے ہوا، جس کے نتیجے میں آگ بھڑک اٹھی۔ اس حادثے میں کئی مزدور جھلس گئے دھماکہ کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ مزدور دور تک اچھل کر جا گرے۔
Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات