Saturday, December 6, 2025
ہومNationalSAILمیں کروڑوں کے گھپلے پر بحث ضروری

SAILمیں کروڑوں کے گھپلے پر بحث ضروری

مودی حکومت میں مسلسل جرائم اور گھپلے ہو رہے ہیں اور حکومت خاموش ہے: کانگریس

نئی دہلی، یکم جولائی (یو این آئی): کانگریس نے کہا ہے کہ اسٹیل اتھارٹی آف انڈیا- سیل میں کروڑوں روپے کا گھپلہ ہوا ہے اور اس میں ملوث کمپنیوں کی جانچ کرنے کے بجائے اس کا پردہ فاش کرنے والے ایماندار افسر پر بدعنوانی کا الزام لگا کر نوکری سے نکال دیا گیا ہے۔کانگریس کے ترجمان ڈاکٹر اجے کمار نے منگل کو یہاں پارٹی ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ مودی حکومت میں مسلسل جرائم اور گھپلے ہو رہے ہیں اور حکومت اس سب پر خاموش ہے۔ انہوں نے کہا کہ حال ہی میں 4000 کروڑ روپے کا اسٹیل گھپلہ سامنے آیا ہے لیکن اس پر کوئی کارروائی کرنے کے بجائے اس گھپلے کو بے نقاب کرنے والے افسر کو نوکری سے نکال دیا گیا ہے۔ ڈاکٹر کمار نے کہا کہ میڈیا ہاؤسز کو اس گھپلے پر بات کرنی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ ملک کی نورتن کمپنی سیل میں کئی سو کروڑ کا گھپلہ ہوا ہے۔ 

یہ گھپلہ سیل کے بنیادی ڈھانچے کے ترقیاتی پروجیکٹو کے لیے کم قیمت پر دیے گئے اسٹیل کو اونچی قیمت پر فروخت کرنے میں ہوا ہے۔ سیل نے 11 لاکھ ٹن سٹیل 100 کمپنیوں کو کم قیمت پر فروخت کیا۔ اس میں بہت گھپلا ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیل میں بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے پروجیکٹوں میں مدد کے لیے اسٹیل کو کم قیمت پر دینے کا التزام ہے، جس کے تحت اسٹیل کو کم قیمت پر فروخت کرنے کے ضابطے موجود ہیں۔کانگریس لیڈر نے کہا کہ ایک عام خاندان میں پیدا ہونے والے راجیو بھاٹیہ سیل میں جنرل منیجر بنے اور ایمانداری سے کام کرکے اس عہدے تک پہنچے۔ جی ایم بننے کے بعد، انہوں نے پایا کہ سیل نے 100 کمپنیوں کو 11 لاکھ ٹن اسٹیل کم قیمت پر دیا تھا، لیکن ان کمپنیوں نے اس اسٹیل کو انفراسٹرکچر کی ترقی میں استعمال کرنے کے بجائے اونچی قیمتوں پر فروخت کیا۔ ان کمپنیوں میں سے ایک وینکٹیش انفرا پرائیویٹ لمیٹڈ ہے جس کی سربراہ ایکتا اگروال ہیں۔انہوں نے کہا کہ حیرت کی بات یہ ہے کہ کمپنی کا قیام یکم اکتوبر 2020 کو عمل میں آیا تھا اور کمپنی کے قیام کے چند ہی دن بعد ان کی کمپنی کو سیل کی جانب سے 750 کروڑ روپے کا ٹھیکہ دیا گیا تھا۔ سیل میں بدعنوانی کی تہوں کو بے نقاب کرنے والے مسٹر بھاٹیہ کو انعام دینے کے بجائے ان پر بدعنوانی کے الزامات لگائے گئے۔ انہوں نے کہا’’ گھپلے کو بے نقاب کرنے والے راجیو بھاٹیہ نے وزیر اعظم نریندر مودی کو دو بار خط لکھے لیکن انہیں معطل کر دیا گیا، یہی نہیں مسٹر بھاٹیہ کے وی آر ایس میں لکھا ہے کہ وہ بدعنوانی میں ملوث ہیں، یعنی جس نے یہ بتایا کہ کن لوگوں نے گھپلے کئے، اسے ہی بدعنوان قرار دے دیا گیا، پھر جب راجیو بھاٹیہ نے سی وی سی کو خط لکھا تو انہوں نے جانچ شروع کی۔اس جانچ کے بعد 26 لوگوں کو معطل کیا گیا لیکن لوک سبھا انتخابات کے بعد ان سبھی کو واپس انہیں عہدوں پر فائز کردیا گیا۔ڈاکٹر اجے کمار نے کہا’’جس کمپنی نے بی جے پی کو 30 کروڑ روپے کا عطیہ دیا،اس نے کئی سارے پروجیکٹ کیے، کسی نے اس سے پوچھ گچھ نہیں کی۔ یہاں تک کہ اس کمپنی کے مالک کو بھی گرفتار نہیں کیا گیا۔ مودی حکومت کافی بدعنوان ہے لیکن میڈیا گھپلوں کے بارے میں آواز نہیں اٹھا رہا ہے۔ اس کے بارے میں سوچیں – ایک ایسا شخص جو ایماندار ہے، ملک کے بارے میں سوچتا ہے اور گھپلے کو بے نقاب کرتا ہے، اور یہی مودی حکومت کی اصلیت ہے۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات