Saturday, December 6, 2025
ہومJharkhandچترا پولیس کی بڑی کامیابی

چترا پولیس کی بڑی کامیابی

60 لاکھ مالیت کی براؤن شوگر سمیت دو گرفتار

جدید بھارت نیوز سروس
چترا،30؍جون: چترا پولیس نے براؤن شوگر کے اسمگلروں کے خلاف ایک اور بڑی کارروائی کی ہے۔ پولیس نے تقریباً 60 لاکھ روپے مالیت کی براؤن شوگر کی کھیپ سمیت دو اسمگلروں کو گرفتار کرنے میں کامیابی حاصل کر لی۔ پولیس نے موقع سے 286 گرام براؤن شوگر کے ساتھ اسمگلنگ میں استعمال ہونے والی الیکٹرانک وزنی مشین اور مختلف کمپنیوں کے پانچ موبائل فون برآمد کر لیے ہیں۔ ایس پی سمیت کمار اگروال کو موصول ہونے والی خفیہ اطلاع کی بنیاد پر سمریا کے ایس ڈی پی او شبھم کھنڈیلوال کی قیادت میں تشکیل دی گئی گدھور پولس اسٹیشن کی ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے تھانہ علاقہ کے فٹبال گراؤنڈ کے قریب سے اسمگلروں کو گرفتار کرلیا۔ تاہم اس دوران گینگ کا ماسٹر مائنڈ پولیس کو چکمہ دے کر موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ ان کی گرفتاری کے لیے خصوصی چھاپہ مار مہم چلائی جا رہی ہے۔
مافیاؤںکی بھاری جائیداد ضبط کریں گے: ایس پی
کلکٹریٹ کے دفتر کے کمرے میں منعقدہ پریس کانفرنس میں ایس پی سمیت کمار اگروال نے بتایا کہ خفیہ اطلاع ملی تھی کہ براؤن شوگر کے اسمگلروں کی جانب سے بڑے پیمانے پر افیون اور براؤن شوگر کی اسمگلنگ کی جارہی ہے۔ خفیہ اطلاع پر فوری کارروائی کرتے ہوئے سمریا کے ایس ڈی پی او شبھم کمار کھنڈیلوال کی قیادت میں گدھور پولس تھانہ انچارج کمار گوتم اور مسلح فورس کے جوانوں کی ٹیم تشکیل دے کر مہم چلانے کی ہدایات دی گئیں۔ مہم کے دوران ٹیم نے گدھور تیلی ٹولہ کے رہنے والے ابھی منیو کمار ساو اور پرتاپ پور تھانہ علاقہ کے تحت جوگیارہ کے نوکاڈیہہ گاؤں کے رہنے والے نتیش کمار عرف تروینی عرف وینی کو تھانہ علاقہ کے تحت فٹ بال گراؤنڈ کے قریب براؤن شوگر کے ساتھ پکڑا۔ ایس پی کا کہنا تھا کہ پولیس کارروائی کے دوران گینگ کا ماسٹر مائنڈ موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ انہوں نے کہا کہ فرار ہونے والے اسمگلر کی شناخت کر لی گئی ہے۔ ٹیم ان کی گرفتاری کے لیے تمام ممکنہ ٹھکانوں پر مسلسل چھاپے مار رہی ہے۔ ایس پی نے بتایا کہ افیون اسمگلنگ سنڈیکیٹ سے وابستہ مافیا کی نشاندہی کر لی گئی ہے۔ اس گروہ میں شامل بڑے مافیا دوسرے شہروں سے افیون اور براؤن شوگر لاکر چترا میں اسمگلروں کو سپلائی کرتے ہیں۔ ایسے مافیاؤں کی نشاندہی کرکے ان کے خلاف سخت کارروائی کرنے کی تیاریاں جاری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مافیاز کی اسمگلنگ کے ذریعے کمائی گئی جائیداد پر بھی قبضہ کرنے کی تیاریاں کی جا رہی ہیں۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات