Saturday, December 6, 2025
ہومJharkhandبوکارو انڈسٹریل ایریا میں بڑا حادثہ، بلاسٹ فرنیس میں دھماکہ

بوکارو انڈسٹریل ایریا میں بڑا حادثہ، بلاسٹ فرنیس میں دھماکہ

بوکارو، 29 جون (ہ س)۔ بوکارو کے بالیڈیہہ انڈسٹریل ایریا میں واقع سپریا اسٹیل انڈسٹری میں ایک بڑا حادثہ پیش ا?یا۔ کمپنی کی بلاسٹ فرنیس میں اچانک دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں دو مزدور شدید جھلس گئے۔ حادثے کے بعد پورے علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا۔ جھلسے ہوئے مزدوروں کی شناخت لکھن ٹوڈو اور اکھل کمار کے طور پر ہوئی ہے۔ دونوں کو فوری طور پر علاج کے لیے بوکارو جنرل ہسپتال (بی جی ایچ) میں داخل کرایا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے ایک مزدور کی حالت نازک بتائی ہے۔کہا جا رہا ہے کہ یہ حادثہ حفاظتی معیارات کی لاپرواہی کی وجہ سے پیش ا?یا۔ ابتدائی تفتیش میں یہ بات سامنے ا?ئی ہے کہ بلاسٹ فرنیس کو باقاعدگی سے چیک نہیں کیا گیا تھا جس کی وجہ سے یہ دھماکہ ہوا۔ اس واقعے نے ایک بار پھر صنعتی تحفظ پر سوال کھڑے کر دیے ہیں۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی سپریہ اسپات صنعت کے عہدیدار اور مقامی قائدین موقع پر پہنچ گئے۔ بی ا?ئی اے ڈی اے میں واقع کمپنی کے احاطے میں افراتفری مچ گئی۔ انتظامیہ کی جانب سے کمپنی کا مین گیٹ بند کر دیا گیا اور کسی کو اندر جانے کی اجازت نہیں دی گئی۔ بعد ازاں مین گیٹ کھول دیا گیا۔ مزدور تنظیموں نے اس حادثے کی شدید مذمت کرتے ہوئے قصورواروں کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ ضلع انتظامیہ نے تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات