Sunday, December 7, 2025
ہومJharkhandزبان کے نام پر تقسیم اور سوتیلا سلوک نہ ہو ،حکومت جوڑنے...

زبان کے نام پر تقسیم اور سوتیلا سلوک نہ ہو ،حکومت جوڑنے کاکام کرے : کیلاش یادو

جدید بھارت نیوز سروس
رانچی، 29 جون ( یواین آئی) آل انڈیا بھوجپوری مگہی میتھلی انگیکا فورم کی ایک اہم میٹنگ آج یہاں منعقد ہوئی۔اجلاس کی صدارت فورم کے صدر کیلاش یادو نے کی اور اس کی نظامت کارگزار صدر امرناتھ جھا نے کی۔ میٹنگ کے دوران تمام لوگوں نے فیصلہ کیا کہ تنظیم کو مضبوط بنانے کے لیے ضلع سطح اور ریاستی سطح پر علاقہ وار عوامی بیداری مہم چلائی جائے اور کمیٹی کو مکمل شکل دی جائے۔میٹنگ میں فورم نے متفقہ طور پر فیصلہ کیا کہ ریاستی حکومت بھوجپوری،مگہی، میتھلی، انگیکا اور بھومیج زبانوں کو علاقائی زبانوں میں شامل کرکے ان کو منصوبہ بندی کی پالیسی میں شامل کرے۔میٹنگ کے دوران کیلاش یادو نے کہا کہ ریاستی حکومت میںشامل کچھ سیاستدان اور اہلکار بھوجپوری، مگہی، میتھلی، انگیکا اور بھومیج زبانوں کے ساتھ سوتیلا سلوک کرنے کے لیے غلط رہنمائی کرتے ہیں، جو کہ مفاد عامہ کے خلاف ہے۔ حکومت کو چاہیے کہ وہ جوڑنے کا کام کرے نہ کہ تقسیم کا۔ تاکہ سماجی ہم آہنگی درہم برہم نہ ہو۔ مسٹر یادو نے کہا کہ یہ فورم ضلع اور ریاستی سطح پر بڑے پیمانے پر کام کرے گا، اس کے لیے علاقہ وار انچارجوں کی تقرری کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ کمیٹی کی مکمل توسیع 13 جولائی کو ہٹیا میں ہونے والے اجلاس میں کی جائے گی۔اس موقع پر امرناتھ جھا نے کہا کہ ہم شہر کے مختلف علاقوں میں تمام لوگوں کو جوڑنے کے لیے کام کر رہے ہیں، یہ موضوع لسانی شناخت سے جڑا ہے، اس لیے حکومت پر دباو ڈالنے کے لیے اتحاد ضروری ہے۔میٹنگ میں 31 اگست کو رانچی میں ایک کانفرنس منعقد کرنے، ریاستی سطح پر تنظیم کو وسعت دینے، ضلع اور ریاستی سطح پر میٹنگ کرنے اور علاقہ وار انچارجوں کی تقرری کی تجویزکو منظوری دی گئی ۔اجلاس میں برج کشور جھا، ببن یادو، رودرکانت مشرا، رام کمار یادو، رام پکار رائے، سنیل پانڈے، امیش رائے، چندر دیو منڈل، مہانند یادو، وبھاکر کمار، دواریکا رائے، سدانند سنگھ، وجے کانت، ارون رائے، دلیپ یادو اور یوگیندر کے سمیت دیگر افراد موجود تھے۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات