Sunday, December 7, 2025
ہومSportsآئی سی سی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر ڈیرن سیمی پر...

آئی سی سی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر ڈیرن سیمی پر جرمانہ عائد

دبئی، 29 جون (یواین آئی) ویسٹ انڈیز کے ہیڈ کوچ ڈیرن سیمی پر پہلے ٹیسٹ کے دوسرے دن آئی سی سی ضابطہ اخلاق کے لیول 1 کی خلاف ورزی کے لیے میچ فیس کا 15 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔یہ جرمانہ سیمی کی جانب سے دوسرے دن کے اختتام پر میڈیا سے گفتگو کے دوران کیے گئے تبصروں سے متعلق ہے۔ انہوں نے پورے دن کے کھیل میں پیش آنے والے کئی واقعات کے حوالے سے میچ آفیشلز میں سے ایک کی تنقید کی تھی۔41 سالہ سیمی کو ضابطہ کے آرٹیکل 7.2 کی خلاف ورزی کا قصوروار پایا گیا۔ یہ کسی بین الاقوامی میچ یا کسی کھلاڑی، کھلاڑی کے معاون عملے، میچ آفیشل یا کسی بین الاقوامی میچ میں حصہ لینے والی ٹیم کے ساتھ پیش آنے والے واقعات کے حوالے سے عوامی تنقید یا نامناسب تبصرے سے متعلق ہے۔سیمی پر میچ فیس کا 15 فیصد جرمانہ عائد کرنے کے ساتھ ساتھ ان کے انضباطی ریکارڈ میں ایک ڈیمریٹ پوائنٹ بھی شامل کیا گیا ہے۔ یہ 24 ماہ کی مدت میں ان کا پہلا جرم ہے۔ سیمی نے جرم قبول کر لیا ہے۔واضح رہے کہ اس ٹیسٹ میچ میں ویسٹ انڈیز کو مہمان آسٹریلیائی ٹیم نے 159 رنز سے شکست دی تھی۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات