Saturday, December 6, 2025
ہومJharkhandمحرم کے حوالے سے تھانہ ڈیلی مارکیٹ میں امن کمیٹی کا اجلاس

محرم کے حوالے سے تھانہ ڈیلی مارکیٹ میں امن کمیٹی کا اجلاس

پرامن طریقے سےمحرم کو منانے کا فیصلہ

جدید بھارت نیوز سروس
رانچی، 28جون: محرم کے حوالے سے ہفتہ کو تھانہ ڈیلی مارکیٹ میں امن کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ اس میں لوگوں نے محرم کو پرامن طریقے سے منانے کا فیصلہ کیا۔ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے تھانہ انچارج جئے پرکاش رانا نے عوام سے محرم الحرام کو امن و آشتی کے ساتھ منانے کی اپیل کی۔ انہوں نے کہا کہ رانچی میں تمام مذاہب کے لوگ ہمیشہ بھائی چارے کے ساتھ تمام تہوار مناتے ہیں۔اسے برقرار رکھنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومتی ہدایات پر عمل کرنا ہوگا۔ رانا نے کہا کہ تہواروں کے دوران افواہوں سے دور رہیں، تہوار بھائی چارے سے منائیں۔محرم الحرام کے موقع پر پولیس کے سخت حفاظتی انتظامات ہوں گے۔ اگر کسی سماج دشمن عناصر نے میلے میں خلل ڈالنے کی کوشش کی تو اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ اگر کسی قسم کی گڑبڑ کا امکان ہو تو فوری طور پر پولیس کو اطلاع دیں۔آنے والے تمام لوگوں نے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ میٹنگ میں پولس اسٹیشن کے سب انسپکٹر پروین کمار، راجیو رنجن مشرا، عقیل الرحمن، محمد اسلام، ساگر ورما، محمد آفتاب عالم، محبوب رضوی، عادل ظہیر، جتیندر گپتا، مولانا سید تہذیب الحسن رضوی، محمد جمیل،محمد سجاد، ابھینو آنند، سنی، محمد عبداللہ، جسیم حسن، علی رضا، محمد شکیل، محمد نواب وغیرہ موجود تھے۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات