Saturday, December 6, 2025
ہومSportsٹریوس ہیڈ کی جارحانہ اننگز نے ویسٹ انڈیز کے خلاف آسٹریلیا کی...

ٹریوس ہیڈ کی جارحانہ اننگز نے ویسٹ انڈیز کے خلاف آسٹریلیا کی امیدیں جگائیں

برج ٹاون، 27 جون (ہ س)۔ کینسنگٹن اوول میں کھیلے جا رہے ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن جمعہ کو ویسٹ انڈیز کے خلاف میچ میں ٹریوس ہیڈ کی جارحانہ بلے بازی نے آسٹریلیا کو برقرار رکھا ہے۔ پچ مسلسل تیز گیند بازوں کی مدد کر رہی ہے اور میچ تیسرے دن سے آگے جاتا دکھائی نہیں دے رہا۔پہلی اننگز میں ویسٹ انڈیز نے 190 رن بناکر 10 رن کی معمولی برتری حاصل کی تھی۔ جواب میں آسٹریلیا کی دوسری اننگز کا آغاز بھی متزلزل ہوا اور ٹیم 65 رن پر چار وکٹیں گنوا بیٹھی۔ تاہم، ٹریوس ہیڈ اور بیو ویبسٹر نے مورچہ سنبھالا اور اسٹمپ تک اسکور کو 92/4 تک لے گئے۔ آسٹریلیا کو اب تک 82 رنوں کی برتری مل چکی ہے۔ہیڈ، جنہوں نے پہلی اننگز میں ٹیسٹ کی اپنی واحد نصف سنچری اسکور کی تھی، دوسری اننگز میں دفاعی حکمت عملی اپناتے ہوئیٹکے رہے۔ الزاری جوزف کی ایک گیند ان کے بائیں دستانے پر لگی لیکن وہ ہمت نہیں ہارے۔ دن کے کھیل کے اختتام تک، ہیڈ 13 رن (37 گیندوں پر) اور ویبسٹر 19 رن (24 گیندوں پر) بناکر ناٹ آوٹ لوٹے۔پہلے دن جہاں 14 وکٹیں گریں وہیں دوسرے دن بھی گیند بازوں کا دبدبہ رہا اور 10 وکٹیں گریں۔ پچ پر اب بھی سیم اور موومینٹ موجود ہے جس سے تیز گیندباز کو کافی مدد مل رہی ہے۔
اسکور کارڈ:
آسٹریلیا: 180 اور 92/4 (ویبسٹر 19*، ایس جوزف 1/15، اے جوزف 1/15)
ویسٹ انڈیز: 190 (شائی ہوپ 48، مچل اسٹارک 3/65)
آسٹریلیا کی برتری: 82 رن

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات