پنچایت انتخابی تشدد میں ہلاک ہونے والوں کے اہل خانہ کو ملے گی ہوم گارڈ کی نوکری، ممتا حکومت کی منظوری
306
مغربی بنگال کی کابینہ نے جولائی میں ہونے والے پنچایتی انتخابات کے دوران سیاسی جھڑپوں میں ہلاک ہونے والوں کے لواحقین کو نوکریاں دینے کی تجویز کو منظوری دے دی ہے۔ ایک افسر نے یہ اطلاع دی۔ انہوں نے کہا، “کابینہ نے جمعہ کو ہر مرنے والے کے خاندان کے ایک فرد کو ہوم گارڈ کی نوکری دینے کی تجویز کو منظوری دی۔”
وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے جولائی میں اعلان کیا تھا کہ سیاسی جھڑپوں میں ہلاک ہونے والے 19 افراد میں سے ہر ایک کے خاندان کے ایک فرد کو ملازمت دی جائے گی۔ ریاستی حکومت پہلے ہی متاثرین کے لواحقین کو 2 لاکھ روپے کی مالی امداد فراہم کر چکی ہے۔