Saturday, December 6, 2025
ہومJharkhandگورنر نیترہاٹ کی خوبصورتی کو دیکھ کر بہت خوش ہوئے، کہا !

گورنر نیترہاٹ کی خوبصورتی کو دیکھ کر بہت خوش ہوئے، کہا !

نیترہاٹ میں سیاحت کے بے پناہ امکانات ہیں

جدید بھارت نیوز سروس
لاتیہار،23؍جون: جھارکھنڈ کے گورنر سنتوش کمار گنگوار دو روزہ دورے پر نیترہاٹ پہنچ گئے ہیں۔ گورنر نیترہاٹ کے قدرتی حسن کو دیکھ کر بہت خوش ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ نیترہاٹ میں سیاحت کے ساتھ ساتھ فلم کی شوٹنگ کے بھی بے پناہ امکانات ہیں۔
ناشپاتی کے باغ کا دورہ کیا
اس دوران گورنر سنتوش کمار گنگوار نے پیر کو نیترہاٹ کے مشہور ناشپاتی کے باغ کا بھی دورہ کیا۔ تقریباً 90 ایکڑ پر پھیلے اس باغ میں ناشپاتی دیکھ کر گورنر بہت خوش ہوئے۔ انہوں نے نیترہاٹ میں ایک خصوصی گاڑی کے ذریعہ پورے باغ کا معائنہ کیا۔ اس دوران لاتیہار کے ڈی سی اتکرش گپتا اور ڈسٹرکٹ لینڈ کنزرویشن آفیسر وویک مشرا نے گورنر کو ناشپاتی کے باغ کے بارے میں مکمل جانکاری دی۔
فلم کی شوٹنگ کا کیا آغاز
قبل ازیں گورنر نے نیترہاٹ میں چل رہی فلم کی شوٹنگ کا بھی آغاز کیا۔ گورنر نے فلم سہیا کے ہدایت کار اور پروڈیوسر کے ساتھ ساتھ فنکاروں سے بات چیت کی اور پوری فلم کے بارے میں معلومات لی۔ انہوں نے کہا کہ نیترہاٹ میں جس طرح قدرتی حسن ہے اس سے یہاں کی فلم انڈسٹری کو بھی فروغ ملے گا۔ گورنر نے کہا کہ یہ علاقہ قدرت کا انوکھا تحفہ ہے، جہاں وادیاں، آبشاریں اور ہریالی ایک شاندار سنیما پس منظر پیش کرتی ہے۔ انہوں نے زیادہ سے زیادہ پروڈیوسروں اور ہدایت کاروں سے فلم پروڈکشن کے لیے جھارکھنڈ آنے کی اپیل کی۔واضح ہو کہ فلم ’’سہیا‘‘ کے پروڈیوسر سنجے شرما ہیں۔ اس فلم میں مقبول نوجوان اداکار شانتنو مہیشوری، سینئراداکار نیرج کابی، رمن گپتا اور اداکارہ رنکو راجو نے اہم کردار ادا کر رہےہیں۔ گورنر نے فلم کے موضوع، مقام کے انتخاب، تکنیکی پہلوؤں اور مقامی فنکاروں کی شرکت کے بارے میں تفصیلی معلومات لی۔ انہوں نے کہا کہ یہ خوشی کی بات ہے کہ فلم میں جھارکھنڈ کے مقامی فنکاروں اور تکنیکی ماہرین کو بھی موقع دیا جا رہا ہے۔ ریاست کے ٹیلنٹ کے لیے یہ ایک متاثر کن موقع ہے۔
کئی دوسرے سیاحتی مقامات کا بھی دورہ کیا
اس دوران گورنر نے نیترہاٹ کے کئی سیاحتی مقامات کا دورہ کیا۔ سن سیٹ پوائنٹ، سن رائز پوائنٹ، نیترہاٹ جھیل اور دیگر سیاحتی مقامات کو بھی دیکھے ۔ اس موقع پر ایم ایل اے رام چندر سنگھ، لاتیہار کے ڈی سی اتکرش گپتا، ایس پی کمار گورو اور ضلع انتظامیہ کی پوری ٹیم موجود تھی۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات