Saturday, December 6, 2025
ہومJharkhandعمران پرتاپ گڑھی جھارکھنڈ کے دو روزہ دورہ پر رانچی پہنچے

عمران پرتاپ گڑھی جھارکھنڈ کے دو روزہ دورہ پر رانچی پہنچے

ہوائی اڈے پر پارٹی لیڈروں اور کارکنوں نے استقبال کیا

جدید بھارت نیوز سروس
رانچی، 22جون: آل انڈیا کانگریس کمیٹی اقلیتی ڈپارٹمنٹ کے صدر اور راجیہ سبھا کے رکن پارلیمنٹ عمران پرتاپ گڑھی کا جھارکھنڈ کے دو روزہ دورہ پر اتوار کو رانچی برسا منڈا ہوائی اڈے پر پارٹی لیڈروں اور کارکنوں نے شاندار استقبال کیا۔ریاستی کانگریس اقلیتی ڈپارٹمنٹ کے انچارج جینل این گالااور ریاستی صدر منظور انصاری نے انہیں ڈھول نگاڑا، جھارکھنڈی رقص، گلدستہ، مالااور شال دے کر ان کا اعزاز بخشا، جس کے بعد وہ ایک جلوس کی شکل میں رانچی ضلع کونسل پہنچے، امبیڈکر چوک، البرٹ ایکا چوک پر گلہائے عقیدت پیش کیا۔اس کے بعد محکمہ کے کانگریس عہدیداروں کے ساتھ تنظیمی بات چیت کی گئی۔اس موقع پر ریاستی کانگریس کے کارگزار صدر شہزادہ انور، ریاستی نائب صدر کریم انصاری، جے ڈی تیگا، محمود علی، ریاستی جنرل سکریٹری حسنین عالم، میٹروپولیٹن صدر حسین خان، زیتون جان، ارشد القادری، تنویر خان محمد صفار، راشد انصاری اظہر پپو اور دیگر کانگریس قائدین موجود تھے۔ ریاستی صدر منظور انصاری نے کہا کہ اقلیتی کانگریس کے قومی صدر اور راجیہ سبھا کے رکن پارلیمنٹ عمران پرتاپ گڑھی 22 جون 2025 کو آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کی جانب سے وقف ایکٹ میں ترمیم کے خلاف رانچی کے بریاتو کے پہاڑی میدان میں منعقد ہونے والی تحفظ اوقاف کانفرنس میں شرکت کے لیے پہنچے ہیں۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات