Saturday, December 6, 2025
ہومSportsبنگلہ دیش نے دوسری اننگز میں تین وکٹ پر 177 رن کا...

بنگلہ دیش نے دوسری اننگز میں تین وکٹ پر 177 رن کا اسکور بنایا

گالے (سری لنکا)، 20 جون (یو این آئی) نعیم حسن (پانچ وکٹ) اور حسن محمود (تین وکٹ) کی شاندار کارکردگی کے بعد شادمان اسلام (76) اور کپتان نجمل شانتو (ناٹ آؤٹ 56) کی نصف سنچری اننگز کی بدولت بنگلہ دیش نے جمعہ کے روز پہلے ٹیسٹ میچ کے چوتھے دن کے اختتام پر دوسری اننگز میں تین وکٹوں پر 177 رنز بنائے اور اس کی مجموعی برتری 187 رن کی ہو گئی ہے۔ اب میچ میں صرف ایک دن کا کھیل باقی ہے۔سری لنکا کو پہلی اننگز میں 485 رنز تک محدود رکھنے کے بعد دوسری اننگز میں بیٹنگ کے لیے آنے والی بنگلہ دیش ٹیم کا آغاز اچھا نہیں تھا اور اس نے اپنی پہلی وکٹ آٹھویں اوور میں 24 رنز کے اسکور پر گنوا دی۔ اس کے بعد مومن الحق (14) رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ دن کی آخری وکٹ شادمان اسلام (76) کی صورت میں گری۔ دن کا کھیل ختم ہونے تک بنگلہ دیش نے دوسری اننگز میں تین وکٹ پر 177 رنز بنا لیے ہیں اور کریز پر نجمل شانتو (56 ناٹ آؤٹ) اور مشفق الرحیم (22 ناٹ آؤٹ) موجود تھے۔سری لنکا کی جانب سے پربھات جے سوریہ، تھرندو رتنائیکے اور میلان رتنائیکے نے ایک- ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔ اس سے قبل سری لنکا نے کل کے اسکور چار وکٹ پر 368 رنز سے کھیلنا شروع کیا۔ سری لنکا کی پانچویں وکٹ آج صبح کے سیشن میں کپتان دھننجے ڈی سلوا (19) کی صورت میں گری۔ انہيں نعیم حسن نے وکٹ کیپر لٹن کمار داس کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کرایا۔ اس کے بعد سری لنکا کے بلے باز بنگلہ دیش کے باؤلنگ اٹیک کے سامنے زیادہ دیر نہ چل سکے۔ کوشل مینڈس (پانچ) کو حسن محمود نے آؤٹ کیا۔ میلان رتنائیکے (39)، تھرندو رتنائیکے (صفر) اور اسیتھا فرنینڈو (چار) رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ سری لنکا کی پوری ٹیم دوسرے سیشن میں 131.2 اوورز میں 485 رن پر آل آؤٹ ہوگئی۔ پربھات جے سوریا (11) ناٹ آؤٹ رہے۔بنگلہ دیش نے پہلی اننگز میں 495 رنز بنائے تھے۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات