Saturday, December 6, 2025
ہومJharkhandانجمن اسلامیہ ہسپتال رانچی نے لہو بولیگا کے بانی ندیم خان کو...

انجمن اسلامیہ ہسپتال رانچی نے لہو بولیگا کے بانی ندیم خان کو اعزاز سے نوازا

جدید بھارت نیوز سروس
رانچی، 18جون:انجمن اسلامیہ ہسپتال رانچی میں نئی ​​او پی ڈی عمارت کی افتتاحی تقریب میں، معاشرے میں خون کے عطیہ کی روایت کو منظم اور مضبوط کرتے آرہے ’لہو بولیگا‘ خون عطیہ کرنے والی تنظیم رانچی کے بانی رکت ویر ندیم خان کوانجمن اسلامیہ ہسپتال رانچی کے چیئرمین مینجمنٹ کمیٹی حاجی مختار احمد، میڈیکل سپرنٹنڈنٹ مقیم عالم اور ہسپتال انتظامیہ کی پوری ٹیم نے انہیں گلدستے اور یادگاری تحفے سے نوازا۔ پروگرام میں مرحبہ ویلفیئر سوسائٹی کے نہال احمد، آمیا آرگنائزیشن جھارکھنڈ کے ایس علی، صدیقین پنچایت کے محمد اسلم، لہو بولیگا کے انجینئر شاہنواز عباس، محمد کلیم موجود تھے۔لہو بولیگا نے انجمن اسلامیہ ہسپتال رانچی سے اظہار تشکر کیا اور کہا کہ یہ پہلی مرتبہ ہے کہ انہیں مسلم کمیونٹی کی کسی تنظیم سے یہ اعزاز حاصل ہوا ہے، جس کے لیے وہ ایک بار پھر اظہار تشکر کرتے ہیں۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات