ادارہ شرعیہ و قومی اتحاد مورچہ کے عہدیداران نے کیا ان کا استقبال
جدید بھارت نیوز سروس
اورنگ آباد،15جون: جھارکھنڈ اقلیتی کمیشن کے چیئرمین نیز جھارکھنڈ مکتی مورچہ کے سینئرلیڈر ہدایت اللہ خان ایک نجی پروگرام میں شرکت کیلئے اورنگ آباد تشریف لائے۔ اورنگ آباد پہنچنے کے بعد سرکٹ ہاوس میں قیام کے دوران ان سے ادارہ شرعیہ اورنگ آباد بہار، قومی اتحاد مورچہ ضلع اورنگ آباد کے عہدیداران و ممبران نے ملاقات کی اور اورنگ آباد بہار کی سرزمین پر آمد کیلئےگلدستہ پیش کر ان کا استقبال کیا۔ اس موقع پر ادارہ شرعیہ اورنگ آباد کے صدر وقومی اتحاد مورچہ کے ریاستی جنرل سکریٹری مولانا نورالدین رشیدی و دیگر افراد نے اورنگ آباد کی سرزمین پر آمد پر مبارکباد پیش کیا۔ ادارہ شرعیہ اورنگ آباد بہار کے ڈائریکٹر و قومی اتحاد مورچہ کے سینئرلیڈر سید عمران آزاد، قومی اتحاد مورچہ کے ضلع صدر سید آصف بابا رومی نے مبارکباد پیش کی۔ ان کے علاوہ قومی اتحاد مورچہ کے ممبران سید اصغر، تاج احمد، تنویر عالم، بنٹی بابو، قاسم عرف ببلو، محمد دانش عرف بابو و دیگر بھی ان کے استقبال کے موقع پر موجود رہے۔



