جدید بھارت نیوز سروس
رانچی، 14 جون:۔ جھارکھنڈ حکومت کے وزیر صحت ڈاکٹر عرفان انصاری 17 جون کو جنتا دربار لگائیں گے۔جنتا دربار صبح 11 بجے کانگریس بھون میں شروع ہوگا۔ اس دوران وزیر متعلقہ محکمے اور مفاد عامہ سے متعلق مسائل اور شکایات سنیں گے۔ اس سلسلے میں ہفتہ کو جھارکھنڈ پردیش کانگریس کمیٹی کے میڈیا ڈیپارٹمنٹ کے چیئرمین ستیش پال منجانی نے یہ جانکاری دی۔



