ارجن ایریگیسی کی قیادت میں ٹیم ایم جی ڈی 1 نے ریپڈ خطاب جیت کر تاریخ رقم کی
لندن، 14 جون (ہ س)۔ ہندوستانی شطرنج کی تاریخ میں ایک قابل فخر لمحہ آیا جب ارجن ایریگیسی کی کپتانی میں پونے کی ٹیم ایم جی ڈی 1ورلڈ ریپڈ اینڈ بلٹز ٹیم چیمپئن شپ 2025 کا تیزی سے خطاب جیت لیا۔ یہ اس باوقار ٹورنامنٹ میں خطاب جیتنے والی پہلی ہندوستانی اسپانسر ٹیم بن گئی ہے۔ٹیم ایم جی ڈی 1 صرف شطرنج کی ٹیم نہیں ہے بلکہ ایک شطرنج کی انتظامی اور سرمایہ کاری فرم ہے جو ٹیلنٹ کو تیار کرتی ہے، ٹورنامنٹس کا انعقاد کرتی ہے اور اپنی فلیگ شپ ٹیم کو بین الاقوامی سطح پر لاتی ہے۔ اس ٹیم کی خاصیت یہ ہے کہ یہ مکمل طور پر ہندوستانی ٹیلنٹ پر مبنی ہے جس میں ارجن ایریگیسی، پینٹالا ہری کرشنا، لیون لیوک مینڈونکا، پرناو وی اور اتھروا پی تایاڈے شامل ہیں۔فائنل راؤنڈ میں ایم جی ڈی 1کا مقابلہ مالکمز میٹز سے ہوا، جہاں ارجن ایریگیسی، پرنو وی اور اتھرو تائڑے نے فیصلہ کن فتوحات حاصل کرکے ٹیم کو تاریخی خطاب دلایا۔ پورے ٹورنامنٹ میںایم جی ڈی1 کا کلیدی مقابلہ ’ہیکسامائنڈ‘ ٹیم سے رہا۔جس میں لیوون اروونین، ودت گجراتی اور دویا دیشمکھ جیسے ستارے شامل تھے۔ ہیکسامائنڈ نے آخرکار 1 میچ پوائنٹ سے پیچھے رہ کر دوسرا مقام حاصل کیا، جبکہ وشوناتھن آنند کی قیادت والی ’فریڈم‘ ٹیم 17 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہی۔ٹورنامنٹ کے پہلے دن چار راونڈز کے بعد ایم جی ڈی 1 نے 4 میں سے 4 میچ جیت کر ٹاپ پوزیشن حاصل کیا۔ وہیں الیریزا فیروزہ، ہیکارو ناکامورا اور الیگزینڈرا کوسٹینیوک جیسے قدآوروں پر مشتمل ڈبلیو آر چیس ٹیم نے وشواناتھن آنند کی ’فریڈم‘ ٹیم کے ساتھ ڈرا کھیلا اور دوسرے نمبر پر رہی۔اس بار دو بڑے نام میگنس کارلسن اور ایان نیپومنیاچی ٹورنامنٹ میں حصہ نہیں لے سکے۔ کارلسن نے 2023 میں ڈبلیو آر چیس بلٹز کا خطاب جیتا ہے، جب کہ نیپومنیاچی پاسپورٹ سے متعلق مسائل کی وجہ سے غیر حاضر تھے۔دوسرا دن ہندوستانی شائقین کے لیے خاص تھا جب وشواناتھن آنند نے اپنا پرانا جادو دکھایا اور راونڈ 5 میں ارجن ایریگیسی کو شکست دے کر ’فریڈم‘ کو ایک اہم جیت دلائی۔ یہ اس ایڈیشن میں ایم جی ڈی 1 کی پہلی ہار تھی۔ حالانکہہ ایم جی ڈی1 نے اگلے ہی راونڈ میں ڈبلیو آر چیس کو شکست دے کر زبردست واپسی کی۔وہیں ہیکسامائنڈ ٹیم نے مسلسل اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایم جی ڈی 1 کے ساتھ برابری حاصل کی اور آٹھ راونڈز کے بعد، دونوں کے 13-13 میچ پوائنٹس تھے۔ فریڈم، ازبکستان اور جرمنی اینڈ فرینڈز جیسی ٹیمیں بھی خطاب کی دوڑ میں شامل تھیں۔تیسرے اور فیصلہ کن دن ایم جی ڈی1 نے دباو میں خود کو سنبھالتے ہوئے خطابی جیت حاصل کی اور ہندوستانی شطرنج کے لیے تاریخ رقم کر دی۔ہم آپ کو بتاتے ہیں کہ فیڈے ورلڈ ریپڈ اینڈ بلٹز ٹیم چیمپئن شپ کا یہ تیسرا ایڈیشن 11 جون کو ہیمرسمتھ، لندن میں شروع ہوا اور 15 جون تک جاری رہے گا۔ اس بار 55 ٹیموں نے حصہ لیا۔
، جس میں تیز رفتار مرحلے کے لیے 12 راونڈز کا سوئس سسٹم اور دو دن کے بلٹز راونڈز شامل ہیں۔



