Saturday, December 6, 2025
ہومSportsجی ایم آر رگبی پریمیئر لیگ آج سے

جی ایم آر رگبی پریمیئر لیگ آج سے

شممبئی، 14 جون (یو این آئی) دنیا کی پہلی فرنچائز پر مبنی رگبی لیگ جی ایم آر رگبی پریمیئر لیگ (آر پی ایل) کا پہلا ایڈیشن 15 جون سے شروع ہوگا جس میں چھ ٹیمیں حصہ لیں گی۔لیگ میں کل ملاکر 34 میچ کھیلے جائیں گے جس میں چار دن تین میچ گیم جائیں گے جبکہ ہر دن دو گیم ہوں گے۔ مقابلے کا فائنل 29 جون کو شیڈول ہے۔ تمام میچ ممبئی کے شاہجی راجے بھوسلے اسپورٹس کمپلیکس (اندھیری اسپورٹس کمپلیکس) میں ہوں گے۔لیگ میں بنگلورو بریو ہارٹس، چنئی بلز، دہلی ریڈز، حیدرآباد ہیروز، کلنگا بلیک ٹائیگرز اور ممبئی ڈریمرز فرنچائزی کی ٹیمیں شامل ہوں گی۔ لیگ میں نیوزی لینڈ، آسٹریلیا، جنوبی افریقہ، فجی، ارجنٹائن، برطانیہ، آئرلینڈ، امریکہ اور اسپین کے 30 مارکی انٹرنیشنل کھلاڑی حصہ لیں گے۔ اس کے علاوہ کینیڈا، ہانگ کانگ اور جرمنی کے 18 بین الاقوامی کھلاڑی بھی اس میں شرکت کریں گے۔ لیگ میں 71 کے نیلامی پول سے منتخب 30 ہندوستانی کھلاڑی بھی شامل ہوں گے۔لیگ میں کھیل کے چند بہترین کوچز بھی شامل ہوں گے۔
، جن میں مائیک فرائیڈے (سابق یو اایس اے 7 ہیڈ کوچ)، بین گولنگز (انگلینڈ 7 لیجنڈ، سابق فجی 7 ہیڈ کوچ)، ڈی جی فوربس (نیوزی لینڈ 7 آئکان)، ٹوماسی کاما (نیوزی لینڈ 7 کے ہیڈ کوچ)، پیکو ہرنینڈز (اسپین 7 کے ہیڈ کوچ) اور ٹم والش (آسٹریلیا خواتین کے 7 ہیڈ کوچ)۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے رگبی انڈیا کے صدر راہول بوس نے کہا، “رگبی پریمیئر لیگ نہ صرف ہندوستان میں بلکہ عالمی سطح پر بھی اس کھیل کی تاریخ میں ایک تاریخی لمحہ ثابت ہونے والی ہے۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات