Saturday, December 6, 2025
ہومJharkhandریاست میں مستحقین کو 15 جون تک دو ماہ کا راشن تقسیم...

ریاست میں مستحقین کو 15 جون تک دو ماہ کا راشن تقسیم کرنا مشکل

90 فیصد راشن ڈیلروں کو صرف ایک ماہ کا اناج ملا ہے

جدید بھارت نیوز سروس
رانچی، 13 جون:۔ دو ماہ کا راشن 15 جون تک جھارکھنڈ کے 60 لاکھ غریب خاندانوں میں تقسیم کیا جانا ہے۔ لیکن رانچی کے 90 فیصد پی ڈی ایس ڈیلروں کو صرف 1 ماہ (جون) کا راشن بھیجا گیا ہے۔ ایسے میں ان 60 لاکھ غریب خاندانوں کو 2 ماہ کا راشن ملنا مشکل ہے۔
ای پی او ایس مشین 15 جون کے بعد لاک ہو جائے گی
مئی کے مہینے میں ہی فوڈ سپلائی ڈپارٹمنٹ نے ریاست کے تمام 25 ہزار پی ڈی ایس ڈیلرز کو جون اور جولائی کے مہینوں کا راشن 31 مئی تک بھیجنے کی ہدایت دی تھی۔ تاکہ 15 جون تک اناج تقسیم کیا جاسکے۔ لیکن پی ڈی ایس کے 90 فیصد ڈیلروں کو صرف ایک ماہ کا راشن ملا ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ 15 جون کے بعد ای پی او ایس مشین لاک ہو جائے گی۔ اس کے بعد اگست کے مہینے کے راشن کی تقسیم کا کام 16 جون سے شروع ہونا ہے۔
3 ماہ کا راشن 30 جون تک تقسیم کرنے کی ہدایت
رانچی ڈسٹرکٹ فیئر پرائس شاپ ڈیلرز ایسوسی ایشن کے صدر گیان دیو جھا نے کہا کہ کدرو میں کافی مقدار میں اناج دستیاب ہونے کے باوجود پی ڈی ایس ڈیلروں کو راشن نہیں بھیجا گیا ہے۔ جس کی وجہ سے مقررہ مدت میں اناج کی تقسیم ممکن نہیں ہے۔ فوڈ سپلائی ڈپارٹمنٹ نے 30 جون تک غریبوں میں تین ماہ (جون، جولائی اور اگست) کا راشن تقسیم کرنے کی ہدایت کی ہے، لیکن ابھی تک اس مدت کا اناج نہیں ملا ہے۔
قصوروار اہلکاروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ
اسوسی ایشن نے پورے معاملے کی غیر جانبدار ایجنسی سے جانچ کروا کر قصوروار اہلکاروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کے پاس پی ڈی ایس ڈیلرز کے لیے تقریباً 12 ماہ کی کمیشن کی رقم باقی ہے۔ بار بار درخواست کے باوجود کمیشن کی رقم ادا نہیں کی جا رہی۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات