وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین نے جرمن سفیر فلپ ایکمان کو یقین دہانی کرائی
جدید بھارت نیوز سروس
رانچی، 11 جون:۔ جھارکھنڈ کے وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین سے آج بروز بدھ، کانکے روڈ پر واقع وزیر اعلیٰ کی رہائشی دفتر میں بھارت میں جرمنی کے سفیر فلپ ایکرمان اور اکنامک کونسلر نے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں دونوں فریقین کے درمیان مختلف شعبوں میں ترقی سے متعلق متعدد امور اور پہلوؤں پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔جرمن سفیر نے کہا کہ خاص طور پر کوئلے کی کانکنی اور پیداوار کے میدان میں جرمنی اور جھارکھنڈ کے درمیان کافی مماثلتیں پائی جاتی ہیں۔ ایسے میں کوئلہ پر مبنی صنعتوں کی ترقی کے حوالے سے جرمنی، جھارکھنڈ کے ساتھ اپنے تعاون کو فروغ دینے کا خواہاں ہے۔ جرمن سفیر نے وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کو جرمنی آنے کی دعوت بھی دی۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ نے کہا کہ بھارت میں سرمایہ کاری کرنے والے جرمن سرمایہ کاروں کو ریاستی حکومت کی جانب سے مکمل تعاون فراہم کیا جائے گا۔
جھارکھنڈ میں صنعتی سرمایہ کاری کے امکانات سے آگاہی
وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین نے جھارکھنڈ میں صنعتی سرمایہ کاری کے وسیع امکانات سے جرمن سفیر فلپ ایکرمان کو آگاہ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ اس سمت میں ریاستی حکومت ملک و بیرونِ ملک کے صنعتی گروپوں سے مسلسل رابطے میں ہے، اور اس کے مثبت نتائج بھی سامنے آ رہے ہیں۔
جرمن سرمایہ کاروں کو حکومت دے گی مکمل تعاون : ہیمنت سورین
وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین نے جرمن سفیر فلپ ایکرمان کو یقین دلایا کہ بھارت میں سرمایہ کاری کرنے والے جرمن سرمایہ کاروں کو ریاستی حکومت مکمل معاونت فراہم کرے گی۔ جرمن سفیر نے اس موقع پر وزیر اعلیٰ کو جرمنی کا دورہ کرنے کی دعوت دی۔ ملاقات کے دوران وزیر اعلیٰ کے ایڈیشنل چیف سیکریٹری، اویناش کمار بھی موجود تھے۔



