Saturday, December 6, 2025
ہومSportsآئی پی ایل:سیزن 18پر 18کا قبضہ

آئی پی ایل:سیزن 18پر 18کا قبضہ

18 برس کا انتظار ختم، آر سی بی بنی چیمپئن

احمدآباد، 04جون (ہ س)۔ رائل چیلنجرز بنگلورو کی ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے آئی پی ایل 2025 کے فائنل میں پنجاب کنگز کی ٹیم کو شکست دے دی ہے۔ اس جیت کے ساتھ ہی ان کا آئی پی ایل خطاب جیتنے کا 18 سالہ انتظار ختم ہو گیا ہے۔ احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں آر سی بی نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے 191 رن بنائے جس کے جواب میں پنجاب کنگز کی ٹیم 184 رن ہہی بنا سکی اور اسے 6 رن سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ جیت یقینی ہوتے ہی کوہلی میدان میں گھٹنے ٹیک کر رو پڑے اور ان کے ساتھ آر سی بی کے لاکھوں مداحوں کی آنکھیں بھی نم ہو گئیں۔آر سی بی آئی پی ایل چیمپئن بننے والی آٹھویں ٹیم ہے۔ اس سے قبل راجستھان رائلز، چنئی سپر کنگز، دکن چارجرز، ممبئی انڈینز، گجرات ٹائٹنز، کولکاتا نائٹ رائیڈرز اور سن رائزرز حیدرآباد کی ٹیمیں چیمپئن بن چکی ہیں۔اس سال رائل چیلنجرز بنگلورو بی کے مداحوں نے ’ای سالا کم نم دے‘ کا نعرہ دیا تھا جس کا مطلب ہے ’اس سال کپ ہمارا ہے‘، جو آخرکار آرسی بی نے سچ کر دکھایا۔بنگلورو کی ٹیم نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے 20 اوورز میں نو وکٹوں کے نقصان پر 190 رن بنائے۔ ٹاس ہار کر پہلے بلے بازی کرنے والے بنگلور کی شروعات خراب رہی۔ فل سالٹ نو گیندوں میں دو چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 16 رن بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ انہیں جیمیسن نے آؤٹ کیا۔ اس کے بعد وراٹ کوہلی نے مینک اگروال کے ساتھ مل کر اننگز کو سنبھالنے کی کوشش کی لیکن بڑے شاٹس کے تعاقب میں میانک آؤٹ ہوگئے۔ وہ 18 گیندوں میں دو چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 24 رن بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ اس کے بعد رجت پاٹیدار 16 گیندوں میں 26 رن بنانے کے بعد پویلین چلے گئے۔ وراٹ نے لیونگ اسٹون کے ساتھ 36 رن کی شراکت داری کی۔ وراٹ نے35 گیندوں میں تین چوکوں کی مدد سے 43 رن کی مدد گار اننگز کھیلی لیکن وہ اسے دھماکہ خیز نہیں بنا سکے۔ وہ عظمت اللہ عمرزئی کا شکار بنے۔ جیتیش شرما نے تابناک اننگز کھیلی لیکن بڑے شاٹس کے تعاقب میں وہ وجے کمار کی گیند پر بولڈ ہوگئے۔ جیتیش نے 10 گیندوں میں دو چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 24 رن کی اننگز کھیلی۔ پنجاب کنگز کی جانب سے ارشدیپ نے آخری اوور میں تین وکٹ لیے۔ انہوں نے 20ویں اوور کی دوسری گیند پر روماریو شیفرڈ (17 رن)، چوتھی گیند پر کرونال پانڈیا (4 رن) اور بھونیشور کمار (1 رن) کی وکٹیں حاصل کیں۔ پنجاب کی جانب سے ارشدیپ اور جیمیسن نے تین تین وکٹیں حاصل کیں۔ اس کے ساتھ ہی عظمت اللہ عمرزئی، وجے کمار وشاک اور یوزویندر چاہل نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔91 رن کے ہدف کا تعاقب کرنے اتری پنجاب کی ٹیم کی شروعات اچھی رہی۔ پریانش آریہ اور پربھسمرن سنگھ نے 43 رن کی شراکت داری کی۔ پریانش 24 رن بنانے کے بعد ہیزل ووڈ کے ہاتھوں آؤٹ ہوئے۔ اس کے بعد پربھسمرن سنگھ 22 گیندوں میں 26 رن بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ فائنل میں شریس ایئر کا بیٹ نہیں چل سکا۔ وہ ایک رن بنانے کے بعد آؤٹ ہوگئے۔ جوش انگلس نے اچھی بلے بازی کی لیکن ایک چوکے اور چار چھکوں کی مدد سے 23 گیندوں پر 39 رن بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئے۔ نہل وڈھیرا نے 15 رن بنائے اور مارکس اسٹونیس چھ رن بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ عظمت اللہ عمرزئی ایک رن بنا سکے۔ ششانک نے 30 گیندوں میں تین چوکوں اور چھ چھکوں کی مدد سے 61 رن بنائے لیکن یہ فتح کے لیے کافی نہیں تھے۔ بنگلور کی جانب سے بھونیشور کمار اور کرونال پانڈیا نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔ اس کے ساتھ ہی یش دیال، جوش ہیزل ووڈ اور روماریو شیفرڈ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات