Saturday, December 6, 2025
ہومNationalمہاراشٹر میں پہلی جماعت سے فوجی تربیت کی شروعات

مہاراشٹر میں پہلی جماعت سے فوجی تربیت کی شروعات

ممبئی،03 جون (ہ س)۔ مہاراشٹر حکومت نے ایک انقلابی قدم اٹھاتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ ریاست بھر میں پہلی جماعت سے طلبا کو فوجی تربیت دی جائے گی تاکہ وہ نظم و ضبط، حب الوطنی اور جسمانی مضبوطی جیسے اوصاف اپنا سکیں۔ یہ اعلان اسکولی تعلیم کے وزیر دادا بھوسے نے کیا، جنہوں نے بتایا کہ بچوں کو نظم و ضبط سکھانے اور ان کی جسمانی و ذہنی ترقی کو یقینی بنانے کے لیے ابتدائی سطح پر فوجی تربیت فراہم کی جائے گی۔بھوسے نے کہا کہ اس اقدام کا مقصد بچوں میں قومی جذبہ، باقاعدہ جسمانی سرگرمی اور خود نظم و ضبط پیدا کرنا ہے اور اس مقصد کے حصول کے لیے ریٹائرڈ فوجیوں کی شمولیت ایک کلیدی پہلو ہوگی۔ان کے مطابق، وزیر اعلیٰ دیویندر فڑنویس نے اس تجویز کی تائید کی ہے۔ منصوبے کے تحت کھیلوں کے اساتذہ، این سی سی، اسکاؤٹس اور گائیڈز کے ساتھ ساتھ 2.5 لاکھ سابق فوجی طلباء کو تربیت دینے میں اہم کردار ادا کریں گے۔
Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات