Saturday, December 6, 2025
ہومNationalمراکش کے بادشاہ کی عوام سے عیدالاضحیٰ پر جانوروں کی قربانی نہ...

مراکش کے بادشاہ کی عوام سے عیدالاضحیٰ پر جانوروں کی قربانی نہ کرنے کی اپیل

شدید قحط کے باعث قربانی سے اجتناب کا یہ پہلا موقع نہیں

نئی دہلی، 3 جون:۔ (ایجنسی) اس وقت پوری دنیا میں عیدالاضحیٰ کی تیاریاں زوروں پر ہیں۔ تمام مسلم ممالک سمیت دنیا بھر میں اس دن جانوروں کی قربانی کرتے ہیں سنت ابراہیمی کی پیروی کی جاتی ہے۔ لیکن اس بار ایک بڑے مسلم ملک نے بڑا فیصلہ کر لیا ہے۔ قابل ذکر ہے کہ تقریباً 99 فیصد مسلم آبادی والے ملک مراکش نے قربانی کے حوالے سے سخت احکامات جاری کیے ہیں۔ اس بار پوری دنیا میں بقرعید 7 جون کو منائی جائے گی۔ اس اسلامی ملک مراکش نے تمام شہریوں کو سختی سے حکم دیا ہے کہ کوئی بھی شخص عیدالاضحیٰ یعنی بقرعید کے دن کسی جانور کی قربانی نہیں کرے گا۔ اس حکم کے بعد چھاپے شروع ہو گئے ہیں۔ مسلم ملک مراکش کے بادشاہ محمد ششم کے اس شاہی فرمان کے بعد پورے ملک میں غم و غصے کی فضا ہے۔ اب یہاں کی پولیس نے ہر جگہ قربانی کو روکنے کے لیے وسیع پیمانے پر کارروائی شروع کر دی ہے۔  شاہ محمد ششم نےمراکش کے لوگوں پر زور دیا کہ اس بار خشک سالی کی وجہ سے جانوروں کی تعداد کم ہو رہی ہے۔ اس لیے قربانی کے لیے بھیڑیں نہ خریدیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ خشک سالی کی وجہ سے کچھ لوگوں نے جانور پالنا چھوڑ دیا ہے، اس لیے حالات کو سمجھ کر یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔ مراکش کے بادشاہ نے کہا کہ بقرعید کے دن لوگ خدا سے دعا کریں اور غریبوں اور محروموں کو عطیات دے کر اپنا تہوار منائیں۔ بادشاہ کے فیصلے کے فوری بعد پورے ملک میں جانوروں کی فروخت پر پابندی لگا دی گئی ہے۔ چھپ چھپ کر جانور بیچنے والوں کو پکڑا جا رہا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ جو لوگ اس فیصلے سے خوش نہیں ہیں وہ بھی سڑکوں پر آکر احتجاج و مظاہرے کر رہے ہیں۔

مراکش میں قربانی پر پابندی کی تاریخ
1963: مراکش اور الجزائر کے درمیان ریت کی جنگ (Sand War) کے دوران، شاہ حسن دوم نے اقتصادی مشکلات اور مویشیوں کی کمی کے پیش نظر عید الاضحیٰ کی قربانی پر پابندی عائد کی۔
1981: شدید قحط اور اقتصادی بحران کے باعث، شاہ حسن دوم نے دوبارہ قربانی پر پابندی لگائی۔ اس دوران، بعض علاقوں میں عوام نے اس حکم کی خلاف ورزی کرتے ہوئے احتجاجاً بلیوں اور کتوں کو ذبح کیا۔
1996: ایک اور قحط کے دوران، شاہ حسن دوم نے قربانی پر پابندی عائد کی۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات