Saturday, December 6, 2025
ہومJharkhand13دن بعد کان سے ملی تین مزدوروں کی لاش

13دن بعد کان سے ملی تین مزدوروں کی لاش

130 فٹ اندر دبی ہوئی تھی ، این ڈی آر ایف کے بعد گاؤں والوں نے سنبھالامورچہ

جدید بھارت نیوز سروس
ہزاریباغ،03؍جون: ضلع کے کیرےڈاری بلاک کے کنڈابیر گاؤں میں چلنے والی غیر قانونی کوئلے کی کان میں پھنسے تین مزدوروں کی لاش 13 دن بعد پیر کی رات دیر گئے کان سے نکالی گئیں۔ یہ ریسکیو آپریشن انتظامیہ کا نہیں بلکہ مقامی دیہاتیوں کی پہل اور اتحاد کا نتیجہ ہے۔ حادثے کے بعد این ڈی آر ایف کی ٹیم نے تین چار دن تک ریسکیو آپریشن کیا، لیکن کامیابی نہیں مل سکی۔ اس کے بعد گاؤں والوں نے مورچہ سنبھالتے ہوئے لگاتار 13 دن تک تلاش جاری رکھی۔
مزدور 130 فٹ گہری کان میں پھنسے تھے
معلومات کے مطابق تقریباً 130 فٹ کی گہرائی میں پھنسے مزدوروں کی لاشوں کو دیر شام گاؤں والوں نے کافی محنت کے بعد نکالا۔ مرنے والے تینوں مزدور میں پرمود ساو، امیش کمار سنگھ اور نوشاد عالم شامل ہیں۔ واقعہ کے بعد گاؤں میں سوگ کا ماحول ہے۔ کیرےڈاری پولیس اسٹیشن نے تینوں لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے شیخ بھیکاری میڈیکل کالج اور اسپتال بھیج دیا ہے۔
مقامی لوگوں نے ہمت کا مظاہرہ کیا
اس معاملے پر اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ انتظامیہ نے پہلے کچھ دن بچاؤ کا کام کیا اور پھر اسے ادھورا چھوڑ کر بھاگ گئی۔ ایسے میں گاؤں والوں نے اپنی سطح پر کوششیں کرکے تینوں لاشیں نکال کر انسانیت اور ہمت کی مثال قائم کی ہے۔ مرنے والوں کے لواحقین نے نوکری اور معاوضے کا مطالبہ کیا ہے۔
بارش کے باعث امدادی کاموں میں خلل پڑا
متاثرہ خاندان کے لوگوں نے بتایا کہ لاشوں کو این ٹی پی سی اور ایک پرائیویٹ کمپنی کی مدد سے نکالاجا سکتا ہے۔ گاؤں والے پچھلے 13 دنوں سے کان میں داخل ہو رہے تھے۔ ملبہ اور پانی اندر ہونے کی وجہ سے لاشیں نہیں نکالی جا سکیں۔ کمپنی کی مدد سے پانی نکالنے کا کام جاری تھا، پھر دو دن بارش ہوئی اور کان میں دوبارہ پانی بھر گیا۔ تاہم اس دوران رات گئے تینوں لاشیں نکال لی گئیں۔کیرے ڈاری سرکل آفیسر رام رتن برنوال نے بتایا کہ جیسے ہی کان خشک ہوئی، گاؤں کے کچھ لوگ تلاش کے لیے کان میں گھس گئے۔ جہاں تینوں کی لاشیں مٹی میں دبی ہوئی پائی گئیں اور پیر کی رات دیر گئے تینوں کی لاشیں نکال لی گئیں۔ این ڈی آر ایف کی ٹیم بھی ریسکیو آپریشن کے لیے پہنچی لیکن کان میں پانی بھر جانے کی وجہ سے بچاؤ کام مکمل نہیں ہو سکا۔ گاؤں والوں اور این ٹی پی سی کی مدد سے لاشوں کو باہر نکالاگیا ہے۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات