Saturday, December 6, 2025
ہومSportsپردیپ نروال نے کبڈی کو خیرباد کہا

پردیپ نروال نے کبڈی کو خیرباد کہا

ممبئی، 3 جون (یواین آئی) مہاراشٹر کے ممبئی میں پرو کبڈی لیگ (پی کے ایل) 2025 کی نیلامی میں کسی بھی ٹیم کی جانب سے نہ خریدے جانے کے بعد، پردیپ نروال نے کبڈی کھیل کو خیرباد کہہ دیا ہے۔پردیپ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام لائیو میں کہا:”سچ کہوں تو اُس وقت مجھے کچھ خاص محسوس نہیں ہوا۔ میں نے سوچا تھا کہ کوئی نہ کوئی ٹیم ضرور خریدے گی۔”انہوں نے کہا: “جب میں پٹنہ کے لیے کھیلتا تھا، تب میں 200-300 پوائنٹس بناتا تھا۔ اب تو 111 یا 122 بھی کم لگتے ہیں۔ میں ہر میچ میں 15-16 پوائنٹس بنانا چاہتا تھا، صرف تین-چار نہیں۔”پردیپ نے یہ بھی کہا کہ وہ ریٹائرمنٹ کے بعد کوچنگ میں قسمت آزمائیں گے۔پردیپ کو پرو کبڈی کی تاریخ کے سب سے عظیم کھلاڑیوں میں شمار کیا جاتا ہے۔ انہوں نے کبڈی کو پورے ملک میں مقبول بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔ انہوں نے پٹنہ پائریٹس کو لگاتار تین سیزن (سیزن 3 سے 5 تک) میں چیمپئن بنایا۔ وہ پی کے ایل میں 1000 اور 1500 ریڈ پوائنٹس عبور کرنے والے پہلے کھلاڑی بنے۔ ہندوستان کے لیے کھیلتے ہوئے، انہوں نے 2016 کبڈی ورلڈ کپ، 2017 ایشین کبڈی چیمپئن شپ اور 2018 دبئی کبڈی ماسٹرز جیتے۔پردیپ کو ان کی خاص چال ‘ڈبکی’ کی وجہ سے پیار سے ‘ڈبکی کنگ’ کہا جاتا ہے۔ انہوں نے کل 190 میچوں میں 1801 ریڈ پوائنٹس لے کر پرو کبڈی کے سب سے کامیاب ریڈر کے طور پر ریٹائرمنٹ لیا۔پٹنہ پائریٹس کے علاوہ پردیپ نے بنگلور بُلز اور یوپی یودھا کی جانب سے بھی کھیلا ہے۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات